Question Tags in Urdu, Rules and Examples

Question Tags in Urdu, Rules and Examples

In today’s lesson, I am going to teach you how to use Question Tags in Urdu. In addition, I will give you detailed information about the rules of Question Tags in Urdu.

Question Tags in Urdu, Rules and Examples| Question Tags kya hai

اس سے پہلے کہ ہم آپ کو Question tags کے بارے بتائیں، نیچے کے جملوں کو دیکھیے:

  •  تم زید ہو، ہے نا؟
  •  آپ کا بھائی سپین میں رہتا ہے نا؟
  •  وہ گاڑی نہیں چلا سکتا، ہے نا؟
کیا آپ انگلش میں یہ جملے بنا سکتے ہیں؟ ہوسکتا ہے آپ سوچیں کہ یہ مشکل ہے، لیکن جب آپ کو اس کے بنانے کا طریقہ معلوم ہوجائے گا، تو آپ کے لیے یہ کافی آسان ہو جائے گا۔ تو چلیے اس قسم کے جملے بنانا سیکھتے ہیں جو آسان بھی ہیں اور کام آنے والے بھی۔۔

Question Tags کیا ہیں | What are Question Tags in Urdu

 ہم عام خبریہ جملوں (Statement) میں Question tags شامل کرکے انہیں سوالیہ جملے بناتے ہیں۔ جیسے: “زید گاڑی نہیں چلا سکتا ہے۔” یہ ایک عام جملہ ہے جس میں ایک خبر کہ زید گاڑی نہیں چلا سکتا۔ اب اسی جملے کو اگر ہم اس طرح کہیں: “زید گاڑی نہیں چلا سکتا ہے، ہے نا؟” تو اب یہ ایک سوال بن گیا، اور آخر میں ہم نے جو الفاظ جوڑے ہیں؛”ہے نا” یہی انگلش میں Question tags کہلاتا ہے۔ اور جس طرح ہم اس کا استعمال اردو میں کرتے ہیں اسی طرح انگلش میں بھی کرتے ہیں، اور یہی انگلش میں Question tags یا Tail Questions کہلاتے ہیں۔

Question tags لکھنے سے زیادہ بولنے میں استعمال ہوتے ہیں۔ اور ہم اکثر Question tags کا استعمال اس وقت کرتے ہیں جب ہم توقع کرتے ہیں کہ سننے والے ہمارے بیان سے متفق ہوں گے۔ یعنی ہم بس ان سے “ہاں” سننا چاہتے ہیں۔

اگر ہمیں پکا یقین ہو یا تقریباً یقین ہو کہ سننے والا اس بات کی تصدیق کرے گا کہ ہمارا بیان درست ہے، تو ہم Question tags کو ہلکے لہجے میں کہتے ہیں۔ اور اگر ہمیں کم یقین ہو، تو ہم Question tags کو بڑھتے ہوئے لہجے کے ساتھ کہتے ہیں۔

 🖊️یاد رکھیے🖊️

1. پورا جملہ Question Tags نہیں ہوتا ہے، بلکہ سادہ جملے کے بعد الگ سے جو الفاظ جوڑتے ہیں جن سے سوال کا معنیٰ پیدا ہوتا ہے، وہی Question Tags ہوتے ہیں۔ جیسے:

  • He is your friend, isn’t he?
  • وہ تمہارا دوست ہے، ہے نا؟
اوپر والے جملے میں لال رنگ کا جو حصہ ہے وہی Question Tag ہے۔
2. جو جملہ پہلے سے سوالیہ ہو اس میں نہیں لگاتے ہیں۔
  • Do you speak English?☑️
  • Do you speak English don’t you?❎

Question tags کی صورتیں

Question tags کی اردو میں چند شکلیں ہیں۔ جیسے:

  • زید اچھا ہے، ہے نا؟
  • زید اچھا ہے، نہیں؟
  • زید اچھا ہے، کیا کہتے ہو؟
  • زید اچھا ہے، ہے کہ نہیں؟
  • زید اچھا ہے، مانتے ہو نا؟
  • زید اچھا ہے، نہیں کیا؟
  • زید اچھا ہے، نا؟
اب ہم ایک منفی جملہ دیکھتے ہیں:
  • زید برا نہیں ہے، ہے نا؟
  • زید برا نہیں ہے، ہے کہ نہیں؟
  • زید برا نہیں ہے نا؟
  • زید برا نہیں ہے، کیا کہتے ہو؟
  • زید برا نہیں ہے، مانتے ہو نا؟

Question tags کی مختصر شکل

اس سے پہلے کہ ہم بنانے کا طریقہ معلوم کریں، پہلے یہ جان لیجیے کہ Question tags میں استعمال ہونے والا معاون فعل Anomalous Finite کہلاتا ہے جس کی کل تعداد 24 ہے۔ اور یہ تمام Question tags مختصر شکل (Contractions) میں استعمال ہوتے ہیں، اس لیے ہم ان کی فہرست درج کررہے ہیں۔
do + not don’t
does + not doesn’t
did + not didn’t
Am I not Aren’t I
Is + not Isn’t
Are + not aren’t
has + not hasn’t
have + not haven’t
had + not hadn’t
was + not wasn’t
were + not weren’t
shall + not shan’t
will + not won’t
can + not can’t
should + not shouldn’t
would + not wouldn’t
could + not couldn’t
may + not mayn’t
might + not mightn’t
ought + not oughtn’t
must + not mustn’t
used + not usedn’t
need + not needn’t
dare + not daren’t

 Question tags کا قاعدہ

ہم عام خبریہ جملوں (Statement) میں Question tags شامل کرکے ان میں سوال کا معنی پیدا کرتے ہیں۔ اور اس کو بنانے کے چند قاعدے ہیں:

  1. عام خبریہ جملوں (Statement) کے بعد کوما (,) لگا کر ان میں Question tags شامل کرتے ہیں۔
  2. اگر جملہ مثبت ہو، تو ہم منفی  Question tags استعمال کرتے ہیں، اور اگر جملہ منفی ہو، تو ہم مثبت Question tags استعمال کرتے ہیں۔
  3. جملے میں جو معاون فعل ہے اس کو Question tags میں لاٹے ہیں، بس فرق یہ ہے کہ منفی Question tags میں لفظ “not” کے ساتھ ملا کر اور مثبت Question tags میں لفظ “not” کے بغیر لوٹاتے ہیں۔
  4. جملے کا جو فاعل (Subject) ہے آخر میں اس کی ضمیر لاتے ہیں۔
مثال سے سمجھتے ہیں:
  • Statement  + Question Tag
  • You are a doctor, aren’t you?
  • تم ایک ڈاکٹر ہو، ہے نا؟

اوپر والا جملہ دیکھیے “You are a doctor” اس میں تین چیزیں ہیں؛ ایک یہ کہ یہ ایک مثبت جملہ ہے، اس لیے ہم نے منفی  Question tags یعنی “aren’t you“کا استعمال کیا ہے، دوسرا یہ کہ جملے میں معاون فعل “are” ہے اس لیے ہم نے اس کے ساتھ “not” کا لفظ ملا کر مختصر شکل میں aren’t کا استعمال کیا ہے، اور تیسری چیز یہ ہے کہ جملے کا Subject (فاعل) You ہے، اس لیے آخر میں ہم نے اس کی ضمیر “you” کا استعمال کیا ہے۔ اگر دوسرا کوئی فاعل ہوتا، تو ہم اس کی ضمیر لاتے۔

اب منفی مثال سے سمجھیے!

  • You are not a doctor, are you?
  • تم ایک ڈاکٹر نہیں ہو، ہے نا؟

اوپر والا جملہ “You are not a doctor” اس میں بھی تین چیزیں ہیں؛ ایک یہ کہ یہ ایک منفی جملہ ہے، اس لیے ہم نے مثبت Question tags کا استعمال کیا ہے، دوسرا یہ کہ جملے میں معاون فعل “are” ہے اس لیے ہم نے اس کو لفظ “not” کے بغیر لوٹا دیا ہے، اور تیسری چیز یہ ہے کہ جملے کا فاعل You ہے، اس لیے آخر میں ہم نے اس کی ضمیر “you” کا استعمال کیا ہے۔

اب کچھ اور مثالیں دیکھتے ہیں۔

  • Yesterday was so much fun, wasn’t it?
  •  کل بہت مزہ آیا، ہے نا؟
  • They are not here, are they?
  • وہ یہاں نہیں ہیں، ہے نا؟
  • You don’t go to school, do you?
  • تم اسکول نہیں جاتے ہو، ہے نا؟
  • He goes to school, doesn’t he?
  • وہ اسکول جاتا ہے، ہے نا؟
  • She is playing, isn’t she?
  • وہ کھیل رہی ہے، ہے نا؟
  • We will learn English, won’t we?
  • ہم انگلش سیکھیں گے، ہے نا؟
  • It is love, isn’t it?
  • یہ پیار ہے، ہے نا؟
  • You are mad, aren’t you?
  • تم پاگل ہو نا؟
  • He is your friend, isn’t he?
  • وہ تمہارا دوست ہے، ہے نا؟

 🖊️نوٹ🖊️

📌Question Tags میں اسم کو بطور Subject استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔

یہ طریقہ اس وقت کے لیے ہے جب جملے میں کوئی معاون فعل ہو، لیکن بعض اوقات جملہ میں پہلے سے کوئی معاون فعل نہیں ہوتا ہے۔ اور یہ اس وقت ہوتا ہے۔ جب:

 … جملہ present simple یا past simple کا ہو اور مثبت ہو، تو اس وقت ہم don’t, doesn’t or didn’t کا استعمال کرتے ہیں:

  • He asks helps others, doesn’t he?
  • وہ دوسروں کی مدد کرتا ہے، ہے نا؟
  • I said that already, didn’t I?
  •  میں نے یہ پہلے ہی کہا تھا، ہے کہ نہیں؟

… جملہ میں فعل ایک موڈل فعل (modal verb) ہو۔ تو ہم Question tags بنانے کے لیے موڈل فعل استعمال کرتے ہیں:

  • You should inform me, shouldn’t you?
  • تمہیں مجھے آگاہ کرنا چاہیے، ہے نا؟
  • You can learn English, can’t you?
  • تم انگلش سیکھ سکتے ہو، ہے نا؟

Question tags کے مزید قواعد

1. اگر جملہ میں فعل اصلی یا معاون فعل “am” ہو، تو مثبت Question tag ہوتا ہے am I؟ لیکن منفی Question tag عام طور پر ہوتا ہے aren’t I؟:

 میں کبھی بھی وقت پر نہیں ہوتا، کیا میں ہوں؟
  • I’m not your enemy, am I?
  • میں تمہارا دشمن نہیں ہوں، ہوں کیا؟
  • I’m your friend, aren’t I?
  • میں تمہارا دوست ہوں، ہے نا؟

2. اگر کسی جملے میں no, not, never, none, no one, nobody, nothing, neither, hardly, rarely, scarcely, reddom, few, little وغیرہ کا استعمال ہو، تو وہ جملہ Negative ہوتا ہے۔ اس لیے اس کا Question tags مثبت ہوگا۔ جیسے:-

  • You have no idea, have you?
  • آپ کو کوئی اندازہ نہیں ہے، ہے نا؟
  • No one can tell you that, can they?
  • کوئی آپ کو یہ نہیں بتا سکتا، ہے نا؟

3. جب کوئی Subject دو حرف والا ہو اور اس کا پہلا حرف any, every, some, no میں سے کوئی ایک ہو اور دوسرا حرف “body” یا “on” کا لفظ ہو (جیسے:any+body=anybody)، تو Question tags کا موضوع “they” ہوتا ہے اور اگر دوسرا حرف “thing” ہو(جیسے:any+thing=anything)، توQuestion tag  “it” ہو گا۔ جیسے:-

  • Anybody can use it, can’t they?
  • کوئی بھی اسے استعمال کر سکتا ہے، ہے کہ نہیں؟
  • Nothing is impossible, is it?
  • کچھ بھی ناممکن نہیں ہے، ہے نا؟
  • Nothing lasts forever, does it?
  • کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا، ہے نا؟
امید ہے کہ Question Tags in Urdu میں آپ کو کوئی شک نہیں ہوگا۔ مندرجہ بالا اصطلاحات اور تعریفیں Question tags بنانے کے لیے کافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں!

انگلش پڑھنا سیکھیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top