parts of speech in urdu english

All Parts of Speech in Urdu and English – اجزائے ترکیبی

All Parts of Speech in Urdu and English – Definition, Types and Examples

In this article, you will learn All Parts of Speech in Urdu and English with Definition, Types and Examples. you will see some ways that parts of speech can be more complicated than you might expect, and you will have several chances to practice.
Parts Of Speech in Urdu and English.
Parts of Speech in Urdu, Parts of Speech meaning in Urdu اجزائے ترکیبی

ہر زبان کے کچھ اجزائے ترکیبی/اجزائے کلام (Parts of speech) ہوتے ہیں جو بہت اہم ہوتے ہیں کیونکہ انہیں سے مل کر جملہ بنتا ہے۔ اور جملوں ہی کے ذریعہ ہماری بات چیت ہوتی ہے۔ تو اسے اس طرح سمجھیے کہ اگر Parts of speech (اجزائے ترکیبی) معلوم نہ ہوں؛ تو اس زبان میں بات کرنا اور لکھنا تقریباً ناممکن ہے۔ ہاں! یہ اور بات ہے کہ وہ زبان آپ کی مادری زبان ہو؛ تو اس وقت آپ اجزائے ترکیبی کو جانیں بغیر بھی بات کرسکتے ہیں؛ لیکن اس وقت بھی آپ اس زبان میں کچھ لکھ نہیں سکتے۔

آسان الفاظ میں کہوں؛ تو اجزائے ترکیبی کے بغیر کسی زبان کو بولنا مشکل لکھنا ناممکن ہے۔ اور چونکہ ہم انگلش پڑھ رہے ہیں اس لیے آج ہم Parts of speech in Urdu یعنی اردو میں انگریزی اجزائے ترکیبی کو جانیں گے اور پڑھیں گے کہ:

  1. Definition of parts of speech in Urdu
  2. Types of Parts of speech in Urdu
  3. Examples of parts of speech in Urdu

یہ ہر زبان میں ہوتا ہے۔ اور چونکہ ہم انگلش پڑھ رہے ہیں اس لیے ہم جانیں گے کہ انگلش کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں؟

Definition of Parts Of Speech in Urdu

 تعریف: جملہ کے اجزائے ترکیبی یا اجزائے کلام کو parts of speech کہتے ہیں۔

اجزائے ترکیبی کا معنی کیا ہے؟

 اجزائے ترکیبی اصل میں عربی لفظ ہے، اسے بنیادی اجزاء اور اصلی اجزاء بھی کہتے ہیں۔ اردو میں یوں سمجھیے کہ جن چیزوں سے مل جملہ کر بنتا ہے؛ جیسے اسم، فعل، حرف وغیرہ انہیں اجزائے ترکیبی (Parts of speech) کہتے ہیں۔

Types of Parts of Speech in Urdu

انگلش کے Parts of speech (اجزائے ترکیبی) آٹھ ہیں۔

EnglishUrdu
Nounاسم
Pronounضمیر
Verbفعل
Adverbمتعلق فعل
Adjectiveصفت
Prepositionحرفِ جر، حرفِ ربط
Conjunctionحرفِ عطف
Interjectionفجائیہ

چلیے ایک ایک کرکے سمجھتے ہیں۔

Let me give you a detailed introduction to the eight parts of speech in Urdu and English with examples….

All Parts of Speech in Urdu and English

Noun| اسم

Parts of speech کی پہلی قسم اسم (Noun) ہے، اور Noun کسی شخص، جگہ یا چیز کے نام کو کہتے ہیں.

EnglishUrdu
Zaidزید
Umarعمر
Taj Mahalتاج محل
Mobileموبائل
Worldدنیا

Example:

Example 
Zaid went home by a car.
زید ایک گاڑی سے گھر گیا۔

تفصیل سے پڑھیں!

Pronoun| ضمیر

اجزائے ترکیبی (Parts of speech) کی دوسری قسم Pronoun ہے، اور Pronoun  وہ لفظ ہے جو اسم (noun)  کی جگہ استعمال ہوتا ہے۔

Example:

Example 
Zaid is a good student and he is smart.
زید ایک اچھا طالب علم ہے اور وہ سمجھدار دوست ہے

اوپر کے جملہ میں “زید” ایک اسم (noun) ہے۔ اور لفظ “وہ” ایک ضمیر ( pronoun ) ہے جو زید کی جگہ استعمال ہوا ہے۔اس جملہ کو ہم یوں بھی کہہ سکتے تھے:

زید ایک اچھا طالب علم ہے اور زید سمجھدار ہے۔

 یہ صحیح ہے؛ لیکن اس طرح کہنا اچھا نہیں ہے کیونکہ اس میں ایک ہی لفظ “زید” کا تکرار ہے. اس لیے ہم ایک چیز کا نام لینے کے بعد جب اسی کی بات کرنی ہو؛ اگلے جملے میں اس کی ضمیر کا استعمال کرتے ہیں۔

Adjective| صفت

اجزائے ترکیبی (Parts of speech) کی تیسری قسم Adjective ہے، Adjective وہ ہوتا ہے جو کسی اسم یا ضمیر کی وضاحت کرے۔

EnglishUrdu
Newنیا
Oldپرانا
Goodاچھا
Beautifulخوبصورت
Greatعظیم
Prettyحسین
Tallلمبا
Fastتیز

 Example:

Example 
I saw an old mobile in a big shop.
میں نے ایک بڑے دکان میں ایک پرانا موبائیل دیکھا۔

تفصیل سے پڑھیں!

Verb| فعل/کام

اجزائے ترکیبی (Parts of speech) کی چوتھی قسم Verb ہے جو کسی فعل یا عمل کے ہونے کو بتلاتا ہے۔

verb جملہ میں فعل اور عمل کو بتاتا ہے جیسے کھانا، پینا، سونا وغیرہ یہ سب verb ہیں۔ اس کی کئی قسمیں جیسے main verb، اور helping verb وغیرہ۔

Example 
We all make mistakes.
ہم سب غلطیاں کرتے ہیں
All Parts of Speech in Urdu and English

Adverb| متعلق فعل

Parts of speech کی پانچویں قسم Adverb ہے،اور ایک adverb ایک فعل, صفت یا کسی دوسرے adverb کی وضاحت کرتا ہے اور اس کے متعلق اضافی معلومات فراہم کرتاہے۔

EnglishUrdu
Slowlyآہستہ
Quietlyخاموشی سے
Alwaysہمیشہ
Neverکبھی نہیں
Sometimesکبھی کبھی

Example:

Sentences 
We must always learn new things.
ہمیں ہمیشہ نئی چیزیں سیکھنی چاہیے۔

تفصیل سے پڑھیں!

 Preposition| حرفِ جر

Parts of speech کی چھٹی قسم Preposition ہے، جو ایک اسم یا ضمیر کا تعلق کسی دوسرے لفظ سے ظاہر کرتا ہے۔

A preposition shows the relationship of a noun or pronoun to another word.

EnglishUrdu
Atپر
Inمیں
Withساتھ
Betweenدرمیان
About بارے میں

Example:

Example 
I left my keys on the table.
میں نے اپنی چابیاں میز پر رکھ دی تھی۔

تفصیل سے پڑھیں!

 Conjunction | حرفِ عطف

Parts of spe speech کی ساتویں قسم Conjunction ہے، اور ایک ا conjunction وہ ہوتا ہے جو دو الفاظ، فقروں اور شقوں کو جوڑتا ہے۔اور یہ بتاتا ہے کہ وہ کس طرح جڑے ہوئے ہیں۔

A conjunction joins two words, ideas, phrases or clauses together in a sentence, and shows how they are connected.

EnglishUrdu
Andاور
Orیا
Butلیکن، مگر
Becauseکیونکہ
Ifاگر

Example:

Example 
I’m getting good grades because I study every day.

میں امتحانات میں اچھے نمبرات پارہا ہوں کیونکہ میں ہر روز پڑھتا ہوں۔

تفصیل سے پڑھیں!

Interjection| فجائیہ

Parts of speech کی آٹھویں قسم Interjection ہے، اور یہ وہ لفظ یا جملہ ہوتا ہے جو احساسات وجذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔

An interjection is a word or phrase that expresses a strong feeling or emotion.

EnglishUrdu
Wow!بہت اچھا
Well done!شاباش
Oh my God!اے میرے خدا
How dare you!تمہاری اتنی ہمت
What nonsense!کیا بیہودگی ہے
Excellent!بہت عمدہ

Example:

Example 
Wow! I passed my English test.
واہ! میں نے انگلش ٹیسٹ پاس کرلیا

 بہت سے اجزائے ترکیبی (Parts of speech) کئی ذیلی قسموں میں تقسیم ہو سکتے ہیں۔جیسے Preposition کو Preposition of time,  Preposition of place وغیرہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اور Noun کو Proper noun, Common noun اور Concrete noun وغیرہ میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ ایک ہی لفظ کبھی Parts of speech کے ایک سے زیادہ Part حصہ بھی بن سکتا ہے۔

جیسے purpose (پرپَز) ایک اسم (noun) بھی ہے، اور فعل (verb) بھی ہے۔

اس سبق میں ہم نے بنیادی باتیں بیان کی ہیں، اور اجزائے ترکیبی کی تمام قسموں کو اجمالاً لکھا ہے۔ اور ان تمام قسموں کو ہم نے علیحدہ علیحدہ اسباق میں تفصیل سے بیان کیا ہے۔

انگلش پڑھنا سیکھیں◀

3 thoughts on “All Parts of Speech in Urdu and English – اجزائے ترکیبی”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top