Adverb Meaning, Definition and Examples in Urdu

Adverb in Urdu – Meaning, Definition & Examples | متعلق فعل

Adverb in Urdu – Meaning, Definition and Examples | متعلق فعل

In this lesson, we will discuss all about Adverb in Urdu. You will learn:
  1. Adverb Meaning in Urdu
  2. Adverb Definition in Urdu
  3. Formation of Adverbs in Urdu
ہم اردو میں Adverb کو متعلق فعل کہتے ہیں۔ نیز انگلش میں Adverb کو Modifying Word بھی کہتے ہیں۔
جس طرح اسم یا ضمیر کی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے Adjective کا استعمال کیا جاتا ہے اسی طرح ایک فعل، صفت یا کسی دوسرے متعلق فعل کی وضاحت اور اس کے متعلق اضافی معلومات فراہم کرنے کے لیے Adverb کا استعمال ہوتا ہے۔ اور آج کے سبق (Adverb in Urdu) میں ہم اسے ہی تفصیل سے بیان کریں گے۔
Adverb in Urdu, Adverb meaning in Urdu, Adverb Definition in Urdu
 

Adverb Meaning in Urdu

اردو میں Adverb کا معنیٰ (Meaning) “متعلق فعل” ہوتا ہے۔
Adverb meaning in Urdu is ‘Mutallik fale’. It is written as “Mutallik fale” in Roman Urdu and متعلق فعل in Urdu script.
WordUrdu
Meaning
Adverbمتعلق فعل

Adverb Definition in Urdu

متعلق فعل کی تعریف: ایک متعلق فعل (Adverb) وہ لفظ ہوتا ہے جو ایک فعل، صفت یا کسی دوسرے متعلقِ فعل کی وضاحت کرتا ہے اور اس کے متعلق اضافی معلومات فراہم کرتا ہے۔ نیز انگلش میں Adverb کو Modifying Word بھی کہتے ہیں۔
Adverbs Examples:
  • Slowly: آہستہ
  • Quietly: خاموشی سے
  • Very: بہت
  • Always: ہمیشہ
  • Never: کبھی نہیں
  • We must always learn new things.
  • ہمیں ہمیشہ نئی چیزیں سیکھنی چاہیے۔
  • The flower is very beautiful.
  • یہ پھول بہت خوبصورت ہے۔

یہ جملہ “یہ پھول خوبصورت ہے (The flower is beautiful)”، اس میں خوبصورت صفت سے پہلے جب ‘very(بہت)’ کا لفظ بڑھا دیا تو اب اس صفت کے معنی میں اضافہ ہوگیا کہ پھول “بہت خوبصورت” ہے، لہذا یہ لفظ “very” ایک “adverb” ہے۔

اسی طرح:

  • Tasleem runs very fast.
  •  تسلیم بہت تیز دوڑتا ہے۔

پہلے تھا “تسلیم تیز دوڑتا ہے (Tasleem runs fast) “یہاں fast پہلے سے ہی Adverb تھا، اس کے بعد پھر ہم نے اس Fast سے پہلے very بڑھادیا، تو یہ پہلے سے adverb تھا ہی،very بڑھاتے ہی اس کے معنی میں مزید اضافہ ہوگیا، لہذا یہ لفظ very بھی یہاں adverb کہلائےگا، کیونکہ اس نے fast کے معنی میں مزید اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں!

Formation of Adverb in Urdu with Examples

Learn how to form an Adverb in Urdu with Useful examples.

 متعل فعل بنانے کا طریقہ: ہم نے اب تک ایڈورب کے متعلق بہت کچھ پڑھا، اب یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ آخر یہ Adverb بنتا کیسے ہے؟

تو اب ہم آپ کو ایڈورب بنانے کے کچھ قواعد بتائیں گے، جن کے ذریعہ نہ صرف آپ Adverb بنانا سیکھیں گے، بلکہ آپ کو Adverb کی پہچان بھی ہونے لگے گی۔

تو چلیے شروع کرتے ہیں۔

ایڈورب بنانے کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں، لیکن یہاں صرف سات مشہور اور زیادہ مستعمل طریقے بتائے جارہے ہیں، ساتھ ہی ہر ایک کے معانی بھی دئے گئے ہیں۔

{1} پہلا طریقہ (Making adverb in Urdu)

عام طور پر صفت (Adjective) کے اخیر میں LY بڑھا کر متعلق فعل (Adverb) بنایا جاتا ہے. جیسے:

Adverbs Examples in Urdu
Adjective Adverb
SlowSlowly
آہستہآہستگی سے
SadSadly
اداساداسی سے
HarshHarshly
سختسختی سے
AbruptAbruptly
اچانکاچانک سے
CheerfulCheerfully
خوشخوشی سے
CarefulCarefully
محتاط، ہوشیاراحتیاط سے، ہوشیاری سے
DelicateDelicately
نزاکت ، نفاست نزاکت سے ، نفاست سے
QuickQuickly
تیز، جلدیتیزی سے، جلدی سے
BeautifulBeautifully
خوبصورتخوبصورتی سے

 {2} دوسرا طریقہ (Making adverb in Urdu)

جس Adjective کے اخیر میں cal ہو اسے کے اخیر میں ly بڑھا کر Adverb بنتا ہے، جیسے:

Adverbs Examples in Urdu
Adjective Adverb
MathematicalMathematically
ریاضیاتیریاضیاتی رو سے
LogicalLogically
منطقیمنطقی طور پر
PhysicalPhysically
جسمانیجسمانی طور پر
ChemicalChemically
کیمیائیکیمیائی طریقے سے
GrammaticalGrammatically
قاعداتیقاعدے کی رو سے
BiologicalBiologically
علم حیات کے متعلقعلم حیات کی رو سے
MedicalMedically
طبی طبی طور پر
CriticalCritically
تشویشناکتشویشناک حالت میں
MechanicalMechanically
میکانکیمیکانکی طریقہ سے

{3} تیسرا طریقہ (Making adverb in Urdu)

بسا اوقات Le پر ختم ہونے والے Adjective کے اخیر سے E کو Y سے بدل کر Adverb بنایا جاتا ہے، جیسے:

Adverbs Examples in Urdu
Adjective Adverb
GentleGently
شریفشرافت سے
ProbablyProbably
ممکناحتمالا
EligibleEligibly
قابلقابلیت سے
ResponsibleResponsibly
ذمہ دارذمہ داری سے
TerribleTerribly
خوفناکخوفناک انداز سے
SuitableSuitably
مناسبمناسب انداز میں
HorribleHorribly
بھیانک، ڈراؤنا بھیانک انداز میں
CapableCapably
قابل، لائققابلیت سے
IncredibleIncredibly
ناقابل یقین
FashionableFashionably
فیشن پرستفیشن پرستی سے

{4} چوتھا طریقہ (Making adverb in Urdu)

 اگر کسی Adjective کے اخیر میں ic ہو، تو ایسے Adjective کے اخیر میں ally بڑھا کر Adverb بنایا جاتا ہے، جیسے:

Adverbs Examples with Urdu Meaning
Adjective Adverb
TragicTragically
دردناکدردناک انداز میں
EconomicEconomically
معاشیمعاشی لحاظ سے
AcademicAcademically
اصولی، علمیاصولی طور پر
GeometricGeometrically
ہندسیاتیہندسیاتی انداز سے
StrategicStrategically
حکمت عملیحکمت عملی سے
BasicBasically
بنیادیبنیادی طور پر
DramaticDramatically
ڈرامائی ڈرامائی انداز میں
ArtisticArtistically
جمالیاتی فنکارانہ طور پر سے
EnergeticEnergetically
طاقتور، سرگرمسرگرمی سے

مستثنی: Exception

البتہ ایک لفظ (عام، عوامی)Public اس سے مستثنی ہے، اس لیے کہ اس کا Adverb آتا ہے Publicly (سر عام، علانیہ)

{5}  پانچواں طریقہ (Making adverb in Urdu)

 کبھی کبھی جسAdjective کے اخیر میں Y ہوتا ہے اسے I سے بدل کر، اخیر میں LY بڑھا کر Adverb بنایا جاتا ہے، جیسے:

Adverbs Examples in Urdu

Adjective Adverb
BreezyBreezily
خوش گوارخوشگواری سے
HappyHappily
خوشخوشی سے
EasyEasily
آسانآسانی سے
HungryHungrily
بھوکابھوک سے
AngryAngrily
غصہغصہ سے
LuckyLuckily
خوش قسمتخوش قسمتی سے
CheeryCheerily
خوش، مسرور خوشی سے سے
BusyBusily
مشغولمشغولیت سے
CosyCosily
آرام دہآرام سے
HeavyHeavily
وزنی،  شدیدشدت سے

{6} چھٹا حصہ طریقہ (Making adverb in Urdu)

کچھ Adverb بالکل Adjective ہی کی طرح استعمال ہوتے ہیں، یعنی ایک ہی لفظ Adjective اور Adverb دونوں ہوتا ہے، جیسے:

Adverbs Examples in Urdu
Adjective Adverb
FarFar
دورآہستگی سے
HighHigh
اونچااونچا
LongLong
لمبالمبے وقت سے
FreeFree
آزاد، مفتمفت
LowLow
کم، نیچےنیچے
FastFast
تیز، پکاتیزی سے
LateLate
مرحوم، سابق، متاخردیری سے
DailyDaily
روزانہروزانہ
EarlyEarly
جلدی، سویرےجلدی سے

نوٹ:
ان کے معانی میں زیادہ فرق نہیں ہے، یا ہے بھی تو بہت باریک ہے.

{7} ساتواں طریقہ (Making adverb in Urdu)

لفظ good ایک Adjective ہے، اس کا Adverb ہمیشہ Well بنتا ہے. جیسے:

Adverbs Examples in Urdu

GOODWELL
Siddiq is a good writer.
صدیق ایک اچھا قلم کار ہے۔
Siddiq writes well.
صدیق اچھا لکھتا ہے۔
Tasleem is a good student.

تسلیم ایک اچھا متعلم ہے۔

Tasleem studies well.
تسلیم اچھے سے پڑھتا ہے۔
Tanveer is a good speaker.
تنویر ایک اچھا مقرر ہے۔
Tanveer speaks well.
تنویر اچھے سے بولتا/ تقریر کرتا ہے۔

ذرا توجہ دیں!
ایڈورب کی بھی ڈگری بیان کی جاتی ہے، لیکن اس کی ضرورت بہت کم ہوتی ہے، یا وہ Adjective کی طرح ہی ہوتی ہے. اس لیے الگ سے بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top