زندگی بدلنے والے بہترین اقوال زریں

 زندگی بدلنے والے بہترین اقوال زریں

_______________

آج ہم آپ کے لیے اردو کے اقوال زریں لائے ہیں۔ جہاں زندگی اور اسلام سے متعلق یہ حکمت سے بھرے اقوال زریں آپ کی سوچ کو نئے زاویے عطا کریں وہیں زندگی کی مصروفیت سے نکال کر سکون بخشیں گے۔

یہ چونکہ مختصر بھی ہیں اور مشہور بھی اس لیے اس سے آپ کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا۔

اقوال زریں

زندگی کے متعلق اقوال زریں

اقوال زریں، اقوال زریں زندگی
انسان مستقبل کا سوچ کر اپنا حال برباد کردیتا ہے، پھر مستقبل میں اپنا ماضی یاد کرکے روتا ہے۔

اقوال زریں، اقوال زریں زندگی، اقوال زریں شیخ سعدی
سمندر کی گہرائیوں میں دولت تو بے شمار ہے؛ لیکن اگر سلامتی چاہتے ہو تو وہ ساحل پر ہے۔

اقوال زریں، اقوال زریں زندگی

زندگی حقیقت میں بہت سادی ہے، لیکن ہم اسے مشکل بنانے پر زور دیتے رہتے ہیں۔” (کنفیوشس)

“پوری دنیا میں صرف ایک شخص ہے جو آپ کی زندگی بدل سکتا ہے اور وہ خود آپ ہیں”

 

“اگر تم عبادت میں ہو؛ تو اپنے دل کی حفاظت کرو۔
اگر تم کھا رہے ہو؛ اپنے حلق کی حفاظت کرو۔
اگر تم کسی اور کے گھر میں ہو؛ تو اپنی آنکھوں کی حفاظت کرو۔
اگر تم لوگوں کے بیچ ہو؛ تو اپنی زبان کی حفاظت کرو۔” (حکیم لقمان)

“چار چیزیں علم کے طالب کو شرمندہ کرتی ہیں: لوگوں پر تنقید کرنا، خود کی تعریف کرنا، علم نہ سیکھانا اور جو جانتے ہیں ان کی مشق نہ کرنا۔” (حکیم لقمان)

 یہ بھی پڑھیں! 

“زندگی ریاضی کا سوال نہیں جس کا جواب معلوم ہو سکے۔” (واصف علی واصف)
 “جو زندگی دوسروں کے لیے جی جائے وہی زندگی کارآمد ہے۔” (البرٹ آئنسٹائن)

 

“زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں” (ساغر صدیقی)

 “لامحدود آرزوئیں محدود زندگی کو عذاب بنادیتی ہیں”(واصف علی واصف)

 زندگی شاید اسی کا نام ہے
دوریاں مجبوریاں تنہائیاں
(کیف بھوپالی)

وقت اچھا بھی آئے گا ناصر
غم نہ کر، زندگی پڑی ہے ابھی
(ناصر کاظمی)

“آزادی کے بغیر زندگی یوں ہے جیسے روح کے بغیر جسم۔” (خلیل جبران)

“گزرا ہوا کل محض آج کی یاد ہے۔ اور آنے والا کل آج کا خواب۔” (خلیل جبران)

عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
(سیماب اکبرآبادی)

“زندگی کے آدھے غم انسان دوسروں سے غلط توقعات کرکے خریدتا ہے۔”

“انسان کا بہترین ساتھی اسکی صحت ہے۔ اگر اس کا ساتھ چھوٹ جائے تو وہ ہر رشتے کے لئے بوجھ بن جاتا ہے۔”

 

دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے
چہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
(ساحر لدھیانوی)

یہ بھی پڑھیں! 

ہو رہی ہے عمر مثل برف کم
چپکے چپکے، رفتہ رفتہ دم بدم

 مشہور لوگوں کے بہترین اقوال

“Suffering is a gift. In it is hidden mercy.” [Rumi].
 مصیبت ایک تحفہ ہے، جس میں رحم چھپا ہوا ہے۔ (رومی)
“What you do not want done to yourself, do not do to others.” [Confucius]
“جو تم خود کے ساتھ نہیں چاہتے، دوسروں کے ساتھ بھی مت کرو۔” (کنفیوشس)
 “Life is really simple, but we insist on making it complicated.” -Confucius
 “زندگی حقیقت میں بہت سادی ہے، لیکن ہم اسے مشکل بنانے پر زور دیتے رہتے ہیں۔” (کنفیوشس)

کنفیوشس (Confucius) سرزمین چین کا معروف فلسفی، حکیم اور عالم گزرا ہے۔ اس کی اخلاقیات پر مبنی تعلیم نے نہ صرف چین بلکہ جاپان، کوریا اور مشرق بعید میں زبردست شہرت حاصل کی۔

شیخ سعدی کے اقوال زرین

“صبر رکھیے، ہر چیز آسان ہونے سے پہلے مشکل ہوتی ہے۔” شیخ سعدی

 

“جو بھی چیز ❤️ دل پر ایک اثر ڈالٹی ہے، وہ آنکھوں کو بھی بھاتی ہے۔” (شیخ سعدی)

 

میں خدا سے ڈرتا ہوں اور خدا کے بعد میں زیادہ تر ان سے ڈرتا ہوں جو اس سے نہیں ڈرتے۔

جاہلوں میں عقلمند ایسا ہے جیسے اندھوں کی مجلس میں خوبصورت لڑکی۔

 

انسان مستقبل کا سوچ کر اپنا حال برباد کردیتا ہے، پھر مستقبل میں اپنا ماضی یاد کرکے روتا ہے۔

تعجب کی بات ہے اللّٰہ اپنی اتنی ساری مخلوق میں سے مجھے نہیں بھولتا اور میرا تو ایک ہی اللّٰہ ہے اور میں اسے بھول جاتا ہوں۔

 

سمندر کی گہرائیوں میں دولتیں تو بے شمار ہیں؛ لیکن اگر آپ سلامتی چاہتے ہیں تو وہ ساحل پر ہے۔

 

بنجر درخت پر کوئی پتھر نہیں پھینکتا۔

 

اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارا نام باقی رہے، تو اپنی اولاد کو اچھی تربیت سکھاو۔

 

مصلحت آمیز جھوٹ فتنہ پھیلانے والے سچ سے جھوٹ بہتر ہے۔

 

تم اپنی ہزار غلطیوں کے باجود اپنے آپ سے محبت کرتے ہو؛ لیکن دوسروں کی ایک غلطی کی وجہ سے ان سے نفرت کیوں کرنے لگ جاتے ہو! یا تو خود غلطیاں کرنا چھوڑ دو، یا دوسروں کو معاف کرنا سیکھ لو۔

 

اگر چڑیوں میں اتحاد ہوجائے تو وہ شیر کی کھال اُتار سکتی ہیں

 

ایسے دوست سے ہاتھ دھولینا بہتر ہے جو تیرے دشمنوں کے ساتھ بیٹھتا ہے

اسلامی اقوال زریں

“دل اللّٰہ تک کیسے پہنچ سکتا ہے جب کہ اپنی خواہشات سے بندھا ہوا ہے۔” (ابن العربی)

 

اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ ہیں جو پابندی سے کیے جائیں، چاہے وہ کم ہی کیوں نہ ہوں۔”  [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم]

ہم روئے زمین پر سب سے ذلیل لوگ تھے اور اللہ نے ہمیں اسلام کے ذریعے عزت دی۔ (عمر بن خطاب)

اور انہوں نے تدبیر کی اور اللہ نے بھی تدبیر کی اور اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے (قرآن 3:54)

اللہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے۔”  (قرآن 29:69)

پانی کو ضائع نہ کریں یہاں تک کہ اگر آپ بہتی ندی پر ہوں۔

“محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہمیشہ عیسائیت سے اوپر رہے ہیں۔ وہ خدا کو ایک انسان نہیں گردانتے اور کبھی بھی خود کو  خدا کے برابر نہیں قرار دیتے۔ مسلمان اللّٰہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہیں کرتے ہیں اور محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو اس کا پیغمبر مانتے ہیں۔ اس میں کوئی راز یا اسرار نہیں ہے۔” (لیو ٹالسٹائی)

اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللّٰہ کے رسول ہیں۔ (لاالہ الااللہ محمد الرسول اللہ)

 

“امید مت ہارو، اور نہ ہی دکھی ہوؤ۔” القرآن

یہ بھی پڑھیں! 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top