Pronoun in Urdu – Meaning, Definition & Examples | Ism E Zameer
Learn Pronoun in Urdu, Pronoun meaning in Urdu, Pronoun Definition in Urdu and Pronoun easy examples. In this lesson, we will explain all about English pronoun in Urdu.
آج کے سبق (Pronouns in Urdu) میں ہم اجزائے ترکیبی کی ایک اہم قسم ضمیر کے بارے میں تفصیل اور مثالوں کے ساتھ پڑھیں گے۔
Let’s start with the meaning of Pronoun.
Pronoun Meaning in Urdu
Pronoun meaning in Urdu is ‘Ism E Zameer’. The pronunciation of the meaning of pronoun is ‘Ism E Zameer’. In Urdu script, it is written as ‘اسم ضمیر’.
The other meanings of pronoun in Urdu is ‘Zameer’.
Word | Roman | Urdu Meaning |
---|---|---|
Pronoun | Ism E Zameer | اسم ضمیر |
Pronoun | Zameer | ضمیر |
Pronoun Definition in Urdu
Pronouns can be defined in Urdu as follows:
Pronouns وہ الفاظ ہوتے ہیں جو اسم (noun) کی جگہ استعمال ہوتے ہیں. جیسے:
- Zaid is a good student and he is my friend.
- زید ایک اچھا طالب علم ہے اور وہ میرا دوست ہے۔
اوپر کے جملہ میں “زید” ایک اسم (noun) ہے۔ اور لفظ “He (وہ)” ایک ضمیر ( Pronoun) ہے جو زید کی جگہ استعمال ہوا ہے۔ اس جملہ کو ہم یوں بھی کہہ سکتے تھے:
زید ایک اچھا طالب علم ہے اور زید میرا دوست ہے۔
لیکن اس طرح کہنا اچھا نہیں۔ کیونکہ اس میں ایک ہی لفظ “زید” کا تکرار ہے۔ اس لیے ہم ایک چیز کا نام لینے کے بعد عموماً ضمیر کا استعمال کرتے ہیں.
After learning the definition of pronoun in Urdu, let’s dive into the Types of pronoun in Urdu…
یہ بھی پڑھیں!
Types of pronoun in Urdu
There are eight types of pronoun in English grammar which are explained in Urdu as follows:
ضمیر (Pronoun) کی آٹھ قسمیں ہیں:
- Personal
- Demonstrative
- Reflexive
- Emphatic
- Interrogative
- Relative
- Indefinite
- Distributive
Personal Pronoun in Urdu
تعریف :- کسی خاص شخص، جگہ یا چیز کو بتانے کیلیے جو ضمیر استعمال ہوتی ہے اسے “Personal pronoun” (ضمیر شخصی) کہتے ہیں۔
Types Of Personal Pronoun in Urdu
There are three types of personal pronoun in English grammar which are explained in Urdu as follows:
Personal Pronoun کی تین قسمیں ہیں:-
- متکلم (یعنی بات کرنے والا ) کو ”First person“ کہتے ہیں. اور یہ دو ہیں ”I“ میں ”We“ ہم
- مخاطب ( یعنی جس سے بات کی جارہی ہو ) کو ”Second person“ کہتے ہیں. اور یہ ایک ہے ”You“ آپ، تم
- غائب (یعنی جس کی بات کی جائے) کو ”Third person“ کہتے ہیں. اور یہ چار ہیں: ”He“ وہ (براۓ مذکر) ، ”She“ وہ (براۓ مؤنث) ، ”It“ وہ (غیر ذوی العقول) ، ”They“ وہ سب۔
تفصیل سے پڑھیں!
Reflexive Pronoun in Urdu
جس Pronoun سے یہ بات معلوم ہو کہ کام کا اثر صرف subject (کام کرنے والے) پر ہی پڑ رہا ہے کسی اور پر نہیں، اسے Reflexive pronoun (ضمیر معکوس) کہتے ہیں۔
ضمیر معکوس Reflactive pronoun یہ ہیں:
Subject Pronoun | Object Pronoun | Possesive Pronoun |
---|---|---|
|
Myself | میں نے خود کو |
|
Ourselves | ہم نے خود کو |
|
Yourself/ Yourselves | تو/تم نے خود کو |
|
Himself | اس نے خود کو |
|
Herself | اس نے خود کو |
|
Itself | اس نے خود کو (غیر انسان) |
|
Themselves | انہوں نے خود کو |
چلیے جملوں میں استعمال کی مثالوں سے سمجھتے ہیں:
Reflexive pronoun Examples:
- I hurt myself.
- میں نے خود کو تکلیف دی۔
- Sajid deceived himself.
- ساجد نے خود کو دھوکا دیا۔
- We hid ourselves.
- ہم نے خود کو چھپایا۔
- She cut herself.
- اس نے خود کو کاٹ لیا
ان مثالوں میں جو myself ,himself ,ourselves ہیں انہیں ہی Reflective pronoun کہتے ہیں،اس لیے کہ ان مثالوں سے پتا چل رہا ہے کہ کام کرنے والے کے کام کا اثر خود اسی پر پڑ رہا ہے،جیسے پہلی مثال دیکھیں:
“میں نے خود کو تکلیف دی”
اس میں دیکھیے میں نے تکلیف دینے کا کام کیا، لیکن اس کا اثر مجھ پر ہی پڑ رہاہے کہ خود کو ہی تکلیف دی کسی اور کو نہیں۔
یاد رکھیے 🖊️
- اردو میں ضمیر معکوس کا ترجمہ”خود کو” یا “اپنے آپ کو” سے کیا جاتا ہے۔
- یہ ہمیشہ object یعنی مفعول بنتا ہے۔
یاد رکھیے 🖊️
- اردو میں ضمیر معکوس کا ترجمہ”خود کو” یا “اپنے آپ کو” سے کیا جاتا ہے۔
- یہ ہمیشہ object یعنی مفعول بنتا ہے۔
اور یہی سب Emphatic pronoun (ضیر تاکیدی) کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں جو آگے آرہا ہے۔
Emphatic Pronoun in Urdu
جس Pronoun کا استعمال کسی بات پر زور دینے کیلیے ہوتا ہے، اسے Emphatic pronoun کہتے ہیں. جیسے:
Emphatic pronoun examples:
- I myself can help you.
- میں خود تمہاری مدد کرسکتا ہوں
- We saw the president himself.
- ہم نے خود صدر صاحب کو دیکھا۔(کسی اور کو نہیں)
- You yourself will do it.
- تم خود یہ کروگے۔
- She herself cut the cake.
- اس نے خود کیک کاٹا
ان مثالوں میں myself ,himself ,yourself ,herself ضمیر تاکیدی ہیں،ان کا استعمال بات پر زور دینے کیلیے کیا گیا ہے۔
پہلی مثال میں دیکھیے:
“میں خود تمہاری مدد کرسکتا ہوں” یعنی کسی اور کی ضرورت نہیں میں بذات خود تمہاری مدد کرسکتا ہوں۔
اسی طرح دوسری مثال میں ہے:
“ہم نے خود صدر صاحب کو دیکھا۔” یعنی کسی اور کو نہیں بلکہ بعینہ صدر صاحب کو دیکھا۔ تو اس میں president کو دیکھنے پر تاکید ہے کہ ہم نے اسے ہی دیکھا۔
تفصیل سے پڑھیں!
Interrogative Pronoun in Urdu
جن Pronouns (ضمائر) کے ذریعہ سوال کیا جاتا ہے(کچھ پوچھا جاتا ہے) انہیں Interrogative Pronoun کہتے ہیں۔ جیسے:
Interrogative Pronoun examples:
- Who are you?
- تم کون ہو؟
- What is this?
- یہ کیا ہے؟
- Whom do you like?
- تم کسے پسند کرتے ہو؟
- Which is your book?
- تمہاری کتاب کون سی ہے؟
- Whose is this pen?
- یہ قلم کس کا ہے؟
ان جملوں کے شروع میں جو یہ WH Words ہیں:who ,what ,whom ,which ,whose وغیرہ انہیں ہی Interrogative pronoun کہتے ہیں،اسلیے کہ ان ضمیروں کا استعمال سوال پوچھنے کےلیے کیا گیا ہے،۔ جیسا کہ ترجمہ سے واضح ہے اور آپ پہلے بھی wh family کی مشق کر چکے ہیں۔
Interrogative pronoun کے چند قاعدے ہیں اور انکا جاننا اہمیت کا حامل ہے… جو نیچے ذکر کیے جارہے ہیں:
1. یہ جملے کے شروع میں آتے ہیں.
2. یہ اسی وقت ضمیر بنتے ہیں جب انکے بعد کوئی فعل یا معاون فعل آتا ہو.
3. ان میں سے تین ضمائر who، whom, whose کا استعمال اشخاص (انسانوں)کیلیے ہوتا ہے۔who سبجیکٹ بنتا ہے،whom مفعول(object) بنتا ہے اور whose اضافت کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔جیسے اوپر کی ہی مثالیں دیکھ لیجیے:
- Who are you?
- تم کون ہو؟
- Whom do you like?
- تم کسے پسند کرتے ہو؟
- Whose is this pen?
- یہ قلم کس کا ہے؟
4.What کا استعمال چیزوں کیلیے ہوتا ہے۔(what سے مراد کوئی چیز ہی ہوسکتی ہے،انسان نہیں) جیسے:
What is this?
یہ کیا ہے؟
5. which کا استعمال انتخاب کیلیے ہوتا ہے. یعنی ایک ہی طرح کی کئی اشیا ہوں تو ان میں سے کچھ کو چننے اور انتخاب کرنے کیلیے۔ جیسے:
Which is your book?
تمہاری کتاب کون سی ہے؟
اسی طرح:
Which is your watch?
تمہاری کون سی گھڑی ہے؟
اب ہر ایک کو ترجمہ کے ساتھ دیکھیے۔ یہ صرف پانچ ہیں:
Who_ کون
Whom_ کسے/کن کو
Whose_ کس کا/کس کی
What _کیا
Which _کون سا/ کون سی
Relative pronoun in Urdu
تعریف :- جو کہ دو جملوں کو جوڑنے کا کام کرتا ہے ، اسے ”Relative pronoun“ کہتے ہیں.اور ان سے پہلے آۓ ہوۓ جملہ کو ”Antecedent“ (اَینْٹِی سِی ڈیَنْٹْ) مرجع اور موصول کہا جاتاہے۔ جو درج ذیل ہیں:
- What (جو)
- Who (جو)
- Whom (جس کو)
- Whose (جس کا)
- Which (جون سا)
- That (کہ)
- But (بلکہ)
- As (جیسا)..
Relative pronoun examples:
- This is the boy who helped me.
- یہ وہ/وہی لڑکا ہے،جس نے میری مدد کی تھی۔
- This is the boy whom I taught.
- یہ وہ لڑکا ہے جسے میں نے پڑھایا تھا۔
- This is the bed whose leg is broken.
- یہ وہ چارپائی ہے جس کاپایہ ٹوٹا ہوا ہے۔
- I have found the pen which I lost.
- مجھے وہ قلم مل گیا جو گم ہو گیا تھا۔
- Here is the book that you lent me.
- یہاں ہے وہ کتاب جو آپ نے مجھے عاریۃ دی تھی۔
- I read what I want
- جو میں چاہتا ہوں وہ پڑھتا ہوں۔
ان سب مثالوں میں دیکھیے بیچ میں جو Whom,who, whose, what, which,that وغیرہ الفاظ آئیں ہیں یہی Relative pronoun ہیں اور دو جملوں کے بیچ میں ایک تعلق پیدا کر رہے ہیں۔
در اصل پہلا جملہ اس طرح دو الگ الگ جملوں میں تھا:
- This is the boy.
- The boy helped me.
دونوں کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں تھا؛ لیکن ان دونوں کے بیچ میں who نے دونوں جملے میں ربط اور تعلق پیدا کردیا اور دونوں کو ایک کردیا۔
تفصیل سے پڑھیں!
Distributive Pronoun in Urdu
تعریف: جوجملے میں آۓ ہوۓ لوگوں یا چیزوں میں سے ہر ایک کی وضاحت کرے، اسے ”Distributive Pronoun“ کہتے ہیں ۔ اور یہ پانچ ہیں:
- Either (دونوں میں سے ہر ایک)
- Neither (دونوں میں سے کوئی نہیں)
- Each (ہر ایک)
- Any (کوئی)
- None (کوئی نہیں)
Distributive Pronoun Examples:
- Each of you will get good marks.
- تم میں سے ہر ایک کو اچھا نمبر ملے گا۔
- None of them can do it.
- ان میں سے کوئی یہ نہیں کر سکتا۔
- Neither of the accusations is true.
- کوئی الزام درست نہیں ہے۔
نوٹ:
1. Either , Neither کا استعمال دو چیزوں کے لیے، Each کا استعمال دو یا دو سے زیادہ کے لیے اور None, Any کا استعمال دو سے زیادہ کے لیے کیا جاتا ہے۔
مثالوں سے سمجھیں:-
- Neither of the two passed.
- دونوں میں سے کوئی پاس نہیں ہوا۔
- Neither of them was a good player.
- دونوں میں کوئی اچھا کھلاڑی نہیں تھا۔
- Take either of these two mangoes.
- ان دونوں آموں کو لے لو ۔
- Either of you can go.
- تم دونوں جا سکتے ہو۔
- Each of you will get a prize.
- تم میں سے ہر ایک انعام حاصل کرے گا۔
- Any of these five boys may go.
- ان پانچوں لڑکوں میں سے کوئی بھی جا سکتا ہے۔
- None of them can do it.
- ان میں سے کوئی اسے نہیں کر سکتا
3. each other کا استعمال دو لوگوں یا دو چیزوں کے بارے میں بات کرنے کیلے کیا جاتا ہے،جیسے:
Sajid and Sajidah don’t talk to each other.
ساجد اور ساجدہ ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے ہیں۔
اور one another کا استعمال دو سے زائد شخص یا چیزوں کے بارے میں بات کرنے کیلیے کیا جاتا ہے،جیسے:
- They help one another.
- وہ سب ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔
Demonstrative Pronoun in Urdu
تعریف: جس ضمیر (Pronoun) سے کسی اسم (Noun) کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے اسے Demonstrative Pronoun (ضمیر اشاری) کہتے ہیں۔ اور یہ چار ہیں:-
- This (یہ)
- That (وہ)
- These(یہ سب)
- Those (وہ سب)۔
Demonstrative Pronoun Examples:
- This is a pen.
- یہ ایک قلم ہے۔
- That is a book
- وہ ایک کتاب ہے۔
- These are genius students.
- ۔یہ سب ذہین طلبہ ہیں
- Those are good boys.
- وہ سب اچھے لڑکے ہیں۔
ان مثالوں میں جو This,that,these,those ہیں انہیں ہی ضمیر اشاری کہتے ہیں یعنی ان کا استعمال کسی بھی سامنے یا دور کے شخص یا چیز کی جانب اشارہ کرنے کیلیے کیا جاتا ہے۔
تفصیل سے پڑھیں!
Indefinite Pronoun in Urdu
تعریف:- جو ضمیر (Pronoun) غیر متعین اور نامعلوم افراد کے لیے استعمال کی جاتی ہے، اسے “Indefinite pronoun”(ضمیر تنکیری) کہتے ہیں۔جیسے:
Indefinite Pronoun Examples:
- Some have gone there.
- کچھ لوگ وہاں گئے ہیں۔
- Many of them were Indians.
- ان میں سے بہت لوگ ہندوستانی تھے۔
- All the students were absent.
- تمام طلبہ غیر حاضر تھے۔
پہلی مثال میں دیکھیے کہ کسی خاص آدمی کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے،بلکہ some کے ذریعہ نامعلوم اور غیر متعین لوگوں کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ لوگ گئے ہیں،کون ہیں نہیں معلوم۔
اسی طرح دوسری مثال میں بھی کہا گیا ہے کہ “ان میں سے بہت سے لوگ ہندوستانی تھے” لیکن کسی کا نام نہیں لیا گیا کہ کون تھے۔
ضمیر تنکیری (Indefinite Pronoun) کے طور پر استعمال ہونے والے کچھ ضمائر:
- Some(کچھ)
- many(بہت)
- any(کوئی)
- none(کوئی نہیں)
- one(کوئی)
- few(کچھ)
- all(سب)
- other(دیگر)
- nobody(کوئی نہیں)
- somebody(کچھ کوگ)
- anybody(کوئی)
Examples:
- All were happy.
- تمام لوگ خوش تھے۔
- One should do one’s duty.
- کسی کو اپنا فرض انجام دینا چاہیے۔
- Few will pass.
- کچھ پاس ہوں گے۔
- Somebody has stolen my car.
- کسی نے میری کار چرائی ہے۔
- Be good to others.
- دوسروں کے ساتھ اچھائی سے پیش آؤ۔
This article covers:
- Types of pronoun/ kinds of pronoun with examples in Urdu
- Pronoun examples in Urdu
- List of pronoun with examples in Urdu
- Pronoun sentences
یہ👇 اسباق بھی پڑھیں!
ضمیر (Pronouns)
Hide not hid correct it in reflexive noun