Dictionary meaning in Urdu
Let’s know the meaning and definition of the dictionary in Urdu.
آج کی مشق “Dictionary meaning” کے متعلق ہے۔ اس میں Dictionary کی تعریف اور اس کی چند نمونے دیے گئے ہیں۔ اور اس کے بعد آپ نے کتنا سمجھا اس کو آزمانے کرنے کے لیے دو مشق ہیں۔ آپ نمونوں کو اچھی طرح پڑھیں اور مشق مکمل کریں۔ اور جو لفظ یا جملہ سمجھ میں نہ آئے، اس کو لغت (ڈکشنری) میں تلاش کرلیں۔
ڈکشنری کا مطلب کیا ہے؟
“Dictionary (ڈکشنری)” لغت کو کہتے ہیں جس میں ایک زبان کے الفاظ اور فقرے اسی زبان میں ان کے معانی یا دوسری زبان میں ان کے ترجمہ کے ساتھ حروفِ تہجی کے اعتبار سے لکھے ہوتے ہیں۔
ڈکشنری کی شکلیں
ڈکشنری کتاب کی شکل میں بھی ہوتی ہیں، ایپ کی شکل میں بھی اور ویب سائٹ کی شکل میں بھی، الغرض کسی بھی شکل میں ہو اگر ایک زبان کے الفاظ ترجمہ اسی زبان میں یا دوسری زبان میں حروفِ تہجی کے اعتبار سے ہو؛ تو اسے “Dictionary (ڈکشنری)” کہتے ہیں۔
ڈکشنری میں مختصر شکل میں یہ بھی وضاحت ہوتی ہے کہ تلاش کیا جانے والا لفظ اسم ہے،فعل ہے یا حرف وغیرہ۔ جیسے:
اگر تلاش کیا جانے والا لفظ اسم (Noun) ہے؛ تو (n) لکھ دیا جاتا ہے۔ نیچے فہرست ہے آپ انہیں دیکھ لیں۔
A dictionary is a book in which the words and phrases of a language are listed alphabetically, together with their meanings or their translations in another language.
Parts of speech | Examples |
---|---|
1.verb (v) | go/study/work |
2. noun (n) | teacher/car/university |
3.preposition (prep) | for/in/on/at |
5. adjective (adj) | good/happy/sad |
6. adverb (adv) | quickly/quietly/sadly |
Dictionary definitions
نیچے کچھ Dictionary کے الفاظ کے نمونے ہیں آپ انہیں دیکھیں پھر سوالات کے جواب دیں.
Read dictionary definitions for some new words and improve your reading skills.