All Conditional Sentences in Urdu with Examples |Types and Structures
Conditional Sentences (شرطیہ جملے) انگریزی کا ایک ایسا موضوع جنہیں اگر آپ نے نہیں ســــــــیکھا؛ تو اپ زندگی بھر مکمل طور پر انگلش بول اور لکھ نہیں سکتے ہیں۔اور یہ جملے بہت عام ہیں اہل زبان انہیں اتنا زیادہ اســــــــتعمال کرتے ہیں کہ اگر آپ توجہ دیں تو آپ انگریزی پڑھتے اور سنتے وقت واضح طور پر محسوس کریں گے۔
اس لیے آج ہم Conditional Sentences in Urdu ہعنی اردو میں انگلش کے شرطیہ جملے تفصیل اور مثالوں کے ساتھ بیان کریں گے۔
تو آئیے شروع کرتے ہیں!!
What are conditional sentences
ان جملوں کے دو حصے ہوتے ہیں جنہیں سکتہ(Comma _اس علامت 👈(٫) کو comma کہتے ہیں_) کے ذریعے الگ کیا جاتا ہے۔ ایک حصے میں لفظ if کا استعمال کیا جاتا ہے جس کو شرط ( if-Clause = اِف-کلاز ) کہتے ہیں۔ اور دوسرا حصہ پہلے حصہ کا نتیجہ ہوتا ہے جس کو جزا (result clause یا main clause) کہتے ہیں۔
اس میں جزا (result clause) شرط (if-clause) پر موقوف ہوتا ہے کہ اگر شرط وجود میں آئے گا؛ تو جزا وجود میں آئے گا۔ یا یوں کہیے کہ اگر شرط سچ ہوگا؛ تو جزا سچ ہوگا۔ جیسے:
If-clause | Result clause |
---|---|
If I get sick اگر میں بیمار ہوا |
, I will go to the doctor. تو میں ڈاکٹر کے پاس جاؤں گا۔ |
اوپر کے جملہ میں ڈاکٹر کے پاس جانا بیمار ہونے پر موقوف ہے۔ یعنی ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے بیمار ہونا شرط ہے۔ اس لیے ان جملوں کو شرطیہ جملے ( Conditional Sentences ) کہتے ہیں.
Types of conditional sentences in Urdu
Conditional Sentences کی چار قسمیں ہیں:
- Zero Conditional
- First conditional
- Second conditional
- Third conditional
Zero Conditional
If I get sick , I go to the doctor. | اگر میں بیمار ہوتاہوں، تو ڈاکٹر کے پاس جاتا ہوں۔ |
First conditional
If I get sick, I will go to the doctor. | اگر میں بیمار ہوا، تو ڈاکٹر کے پاس جاؤں گا۔ |
Second conditional
If I got sick, I would go to the doctor | اگر میں بیمار ہوتا، تو ڈاکٹر کے پاس جاتا۔ |
Third conditional
If I had been sick, I would have gone to the doctor.
اگر میں بیمار ہوا ہوتا؛ تو ڈاکٹر کے پاس جاچکا ہوتا۔
چلیے ایک ایک کرکے سارے اقســــــــام کو سمجھتے ہیں:
Zero Conditional Sentences in Urdu
Zero Conditional کو Real conditional بھی کہتے ہیں. ان کا استعمال ایسی چیزوں اور حقیقتوں کے ہوتا ہے جو عام طور پر سچ ہوتے ہیں۔ یعنی یہ جملے عمومی سچائیوں کا اظہار کرتے ہیں۔ اور ان کا استعمال ایسے حالات کے لیے ہوتا ہے جن میں ایک چیز ہمیشہ دوسرے کی وجہ بن جاتی ہے۔ یعنی جن کے نتیجے ہمیشہ ایک جیسے ہوتے ہیں۔
پہچان
جب/اگر یہ ہوتاہے۔۔۔۔۔۔ تو وہ ہوتا ہے۔
Example (مثال) :
If you leave the milk out, it spoils۔
اگر تم دودھ کو باہر چھوڑ دو، تو وہ خراب ہوجاتا ہے۔
اور یہ بات عام ہے کہ دودھ کو باہر رکھنے پر وہ خراب ہوجاتا ہے۔ ہاں کبھی کبھی اس کے خلاف ہوجاتا ہے لیکن عام طور پر ایسا ہوتا ہے۔ اس لیے یہاں Zero Conditional کا استعمال ہوگا۔
Formula (ترکیب) :
- If/when + Simple Present , Simple Present
If-clause | Result clause |
---|---|
If/when+ Simple Present | Simple Present |
When the sun sets, جب سورج ⛅ ڈوبتا ہے، |
it gets dark. تو اندھیرا ہوجاتا ہے۔ |
یاد رکھیے🖊️
1. جہاں بھی if ہے وہاں آپ when کا استعمال کرسکتے ہیں۔دونوں کا ایک ہی مطلب ہوگا۔
2. اگر ہم result clause پہلے بولیں اور if-clause کو بعد میں؛ تو بھی جملہ صحیح ہوگا۔ بس لکھنے میں اتنا سا فرق ہوگا کہ جب if-clause پہلے ہوگا اس وقت دونوں کے درمیان comma (,) ہوگا۔ اور جب if-clause بعد میں ہوگا اس وقت دونوں کے درمیان Comma نہیں ہوگا۔
I don’t sleep at night if I drink coffee.
3. پہلا جملہ (if/when والا) simple present میں ہوتا ہے۔ اور دوسرا جملہ (جزا اور نتیجہ والا) بھی simple present میں ہوتا ہے۔
If you have a good job (simple present), you are secure.(simple present)
اگر تمہارے پاس ایک اچھی نوکری ہے، تو تم محفوظ ہو۔
When people smoke cigarettes 🚬 (simple present), their health suffers. (Simple present)
جب لوگ سگریٹ پیتے ہیں؛ تو ان کی صحت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
Use of Zero Conditional Sentences in Urdu
Zero Conditional کو ہم چند چیزوں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔
If it’s hot, I go to the beach. | اگر گرمی ہوتی ہے؛ تو میں ســــــــاحل سمندر جاتا ہوں۔ (یعنی یہ میری عادت ہے) |
Rules (اصول) :
Children can swim, if an adult is with them. | بچے تیر سکتے ہیں، اگر ان کے ساتھ کوئی بڑا ہو۔ (یہ یہاں کا اصول ہے) |
If it’s cold, light the fir | اگر ٹھنڈ ہو؛ تو آگ جلا لو۔ |
If / when you heat water above 100 degree, it boils. | جب اپ پانی کو 100 ڈگری سے زیادہ گرم کرتے ہیں؛ تو وہ ابلنے لگتا ہے۔ |
If you leave the milk out, it spoils۔ | اگر تم دودھ کو باہر چھوڑ دو، تو وہ خراب ہوجاتا ہے۔۔ |
When the sun sets, it gets dark. | جب سورج ڈوبتا ہے؛ تو اندھیرا ہوجا تا ہے۔ |
First Conditional Sentences in Urdu
First Conditional کو Possible conditional بھی کہتے ہیں۔ ان جملوں کا استعمال ان حالات کے اظہار کے لئے کرتے ہیں جس میں مستقبل میں ہونے والے نتائج کا امکان ہوتا ہے۔ یعنی ایسی چیزوں کے لئے استعمال ہوتا ہے جن کا ہونا ممکن ہے۔
پہچان:
If-clause | Result clause |
---|---|
A possible future condition مستقبل کے بارے میں ایک ممکن شرط |
its possible future result مستقبل میں اس کا ایک ممکن نتیجہ |
If it rains, اگر بارش ہوگی، |
he will cancel the meeting. تو وہ ملاقات رد کردے گا۔ |
اگر آپ اوپر والے جملے پر غور کریں؛ تو معلوم ہوگا کہ بارش ہونا ممکن ہے، اسی طرح اس کا نتیجہ یعنی ملاقات کا رد کرنا بھی ممکن ہے۔
Formula (ترکیب) :
If + present simple , will / Can/ Could/ Might + first form of verb
If-clause | Result clause |
---|---|
If + Simple Present | Will/can/could/may/might + 1st verb |
If it rains,⛈️ اگر بارش ہوئی، |
he will cancel the meeting. تو وہ ملاقات رد کر دے گا۔ |
یاد رکھیے🖊️
1. ہم First Conditional جملوں میں if-clause میں Simple Present اور Result clause میں will/can/could/may/might+ 1st verb کا استعمال کرتے ہیں۔ یا یوں کہیے کہ result clause میں Simple Future یا Can/Could/May/Might+1st form of verb کا استعمال کرتے ہیں۔
If you study hard (Simple Present), you will pass the exame (Simple Future). »» If you stud hard (simple present), you can/could/may/might pass the exame.
اگر تم محنت کروگے، تو تم امتحان پاس کرلوگے۔
ہوسکتا ہے آپ سوچیں کہ ہم ترجمہ تو مستقبل کا کررہے ہیں، تو شرط (if-clause) میں بھی مستقبل کا جملہ (simple Future) ہونا چاہیے۔ لیکن ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ انگریزی کا یہ قاعدہ ہے کہ first conditional جملہ بناتے وقت ہم شرط (if-clause) میں زمانۂ حال کا جملہ (Simple Present) کا ہی استعمال کریں گے۔ اور جزا (Result clause) میں زمانۂ مستقبل کا جملہ (Simple Future) کا یا can/could/may/might + first form of verb کا استعمال کریں گے۔
❎If you will rest , you will feel better
☑️If you rest , you will feel better.
اگر تم آرام کروگے، تو اچھا محسوس کروگے۔
:مثالیں
اگر میں نے کام میں تاخیر کی، تو میں اپنی نوکری کھو سکتا ہوں۔
Unless
If… Not کا بہت عام متبادل Unless (اَنٔ لَیس) ہے۔ یعنی اگر if….not والے جملہ میں if… Not کے بجائے Unless کا استعمال کریں؛ تو معنی ایک ہی ہوگا۔ جیسے:
اگر آپ کو دعوت نامہ نہیں ملتا ہے؛ تو آپ پارٹی میں نہیں آسکتے ہیں۔
اسی جملہ کو ہم Unless (اَنْ لَیْس) کا استعمال کرکے یوں بھی کہہ سکتے ہیں:
Unless you get an invitation ✉️ , you can’t come to the party. | جب تک آپ کو دعوت نامہ نہیں ملتا ہے، آپ پارٹی میں نہیں آسکتے ہیں |
If this program doesn’t load , I won’t be able to finish my work. »» Unless this program loads, I won’t be able to finish my work. | اگر یہ پروگرام لوڈ نہیں ہوتا ہے، تو میں اپنا کام مکمل نہیں کر پاؤں گا»» جب تک یہ پروگرام لوڈ نہیں ہوتا ہے، میں اپنا کام مکمل نہیں کر پاؤں گا۔ |
Zero vs first Conditional in Urdu
Zero Conditional | If you leave the milk out, it spoils |
First Conditional | If you leave the milk out, it will spoil. |
ان میں سے کون سا جملہ صحیح ہے؟ 🤔
حالات کے اعتبار سے دونوں صحیح ہیں۔ اگر میں عام حقیقت کے بارے میں بات کررہا ہوں تو Zero Conditional کا استعمال کروں گا کیونکہ عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ اگر دودھ باہر رکھا جائے, تو خراب ہوجاتا ہے۔
لیکن اگر میں جملہ بولتے وقت کی حالت کو دیکھوں تو میں First Conditional کا استعمال کرسکتا ہوں. جیسے اگر بہت ٹھنڈ ہے تو دودھ کے خراب ہونے کا امکان کم ہے۔ اس لیے میں مشورہ دینے کے لیے First Conditional کا استعمال کرسکتا ہوں کہ اگرچہ ٹھنڈ کی وجہ سے دودھ خراب نہ ہو؛ لیکن پھر بھی خراب ہونا ممکن ہے۔ ہوسکتا ہے دودھ کی قسمت خراب ہو۔ تو چونکہ ایک امکانی بات آگئی ہے اس لیے ہم First Conditional کا استعمال کرسکتے ہیں۔ بس اتنا سمجھ لیجئے کہ عام حالت کی بات کرنی ہو؛ تو Zero Conditional اور اگر خاص حالت کی بات کرنی ہو؛ تو First Conditional کا استعمال کرسکتے ہیں۔
Second conditional sentences in Urdu
Second Conditional کو Unreal Conditional بھی کہتے ہیں۔ یہ ایک خیالی 🌌 اور تصوراتی حالت یا چیز کو بتانے کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ اس کا ہونا ناممکن ہو۔ بلکہ ایسی چیز یا حالت میں اس کا استعمال ہوتا ہے جس کا ہونا ناممکن تو نہیں البتہ عام طور پر ایسا ہوتا نہیں ہے۔
پہچان: اگر یہ ہوتا۔۔ تو وہ ہوجاتا/ہوپاتا۔
If-clause | Result clause |
---|---|
Imaginary/unreal/ hypothetical condition تصوراتی/غیر حقیقی/ خیالی شرط |
its imaginary/unreal/ hypothetical result /تصوراتی/ غیر حقیقی خیالی نتیجہ |
If I were rich, اگر میں امیر ہوتا، |
I’d spend all my time travelling. تو میں اپنا سارا وقت سیاحت میں گزارتا۔ (لیکن میں امیر نہیں ہوں، اس لیے ایسا نہیں کرسکتا) |
Formula (ترکیب) :
If-clause | Result clause |
---|---|
Simple Past | Could/ would+ 1st form of verb |
If I won the lottery, اگر میں لاٹری جیت لیتا، |
I would buy a mansion. تو میں ایک محل خرید لیتا۔ |
اگر دھیان دیں تو ایک محل خریدنا ایک خیال ہے جو بہت مشکل ہے لیکن ناممکن بھی نہیں ہے۔
مثالیں:
چلیے شرطیہ جملوں کی چوتھی قسم سے پہلے ان تینوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں تاکہ ان کو سمجھنا آسان ہو جائے:
Zero | First | Second |
---|---|---|
If I have more time, I exercise more. | If I have more time, I will exercise more. | If I had more time, I’d exercise more. |
اگر میرے پاس زیادہ وقت ہوتا ہے، تو میں زیادہ ورزش کرتا ہوں۔ | اگر میرے پاس زیادہ وقت ہوگا، تو میں زیادہ ورزش کروں گا۔ | اگر میرے پاس زیادہ وقت ہوتا، تو میں زیادہ ورزش کرتا۔ |
Third conditional sentences in Urdu
Third Conditional کو impossible Conditional بھی کہتے ہیں۔یہ بھی Second Conditional کی طرح ایک خیالی 🌌 اور تصوراتی حالت یا چیز کو بتانے کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن یہ ایسی چیز یا حالت ہوتی ہے جو ناممکن ہوتی ہے کیونکہ یہ ماضی کے بارے میں ہوتا ہے اور ماضی کو بدلا نہیں جاسکتا۔ ہم اس کا استعمال افسوس اور پچھتاوا کو ظاہر کرنے کیلیے کرتے ہیں۔
پہچان:
اگر یہ ہوتا/ہواہوتا۔۔۔ تو وہ ہوتا/ ہوچکا ہوتا۔
If-clause | Result clause |
---|---|
Unreal/ impossible/ hypothetical condition غیر حقیقی/ناممکن / خیالی شرط |
Unreal/ impossible/ hypothetical result غیر حقیقی/ناممکن/ خیالی نتیجہ |
If I had not fallen, اگر میں گرا نہ ہوتا، |
I could have won the race. تو میں دوڑ جیت لیتا (لیکن میں گرگیا اس لیے دوڑ ہار گیا، اور اب اس کو بدلنا ناممکن ہے) |
Formula (ترکیب) :
If + Past perfect, would have, could have + third form of verb
If-clause | Result clause |
---|---|
If + Past perfect | Could/ would + have + third form of verb |
If I had studied harder,📚 | I would have passed the exame👩🎓 |
مثالیں:
- If I hadn’t learnt English, I wouldn’t have got this job.
اگر میں نے انگریزی نہ سیکھی ہوتی، تو میں یہ نوکری نہیں پاتا۔
- What would you have studied if you hadn’t done engineering?
تم کیا پڑھے ہوتے، اگر تم انجینیئرنگ نہیں پڑھتے؟
- They wouldn’t have hired you if you hadn’t had some experience abroad.
- You could have helped me if you’d stayed later.
چلیے ایک نظر ان ساری قسموں پر ڈالتے ہیں:
Zero | Comparison تقابل | ||
---|---|---|---|
First | Second | Third | |
If we drive, we get there faster. | If we drive, we will get there faster. | If we drove, we’d get there faster. | If we had driven, we would have gotten there faster. |
اگر ہم گاڑی چلاتےہیں، تو ہم وہاں جلدی پہنچ جاتے ہیں | اگر ہم گاڑی چلائیں، تو وہاں جلدی پہنچ جائیں گے۔ | اگر ہم گاڑی چلاتے، تو وہاں جلدی پہنچ جاتے۔ | اگر ہم گاڑی چلاتے، تو وہاں جلدی پہنچ چکے ہوتے۔ |
لفظ if کے علاوہ شرطیہ جملے
In case(of)
مثالیں:
Once
مثالیں:
Provided/providing/provided that/on condition that/with the codition that/ so long as/as long as
مثالیں:
Mixed conditional sentences in Urdu
اگر ہم Second Conditional اور Third Conditional کو ایک ہی جملہ میں جمع کردیں؛ تو اسے Mixed conditional کہتےہیں۔ لیکن اس کو بنانے کا طریقہ جاننے سے پہلے یہ سمجھیں:
ہم جانتے ہیں کہ Second Conditional حال اور مستقبل کے خیالی اور تصوراتی حالت کے بارے میں ہوتا ہے اور Third Conditional ماضی کے خیالی حالت کے بارے میں ہوتا ہے اور اس کا نتیجہ بھی تصوراتی نتیجہ ہوتا ہے۔
اب اگر ہمیں ماضی کے تصوراتی حالت کی بات کرنی ہو؛ لیکن نتیجہ حال والا چاہیے تو ہم کیا کریں گے؟
تو ہم شرط (if-clause) میں third conditional کا if-clause لیں گے، اور جزا (Result clause) میں Second Conditional کا result clause لیں گے۔ اور اس طرح ہم mixed conditional بنائیں گے۔
Second conditional
If-clause | Result clause |
If+ past simple | could / would + first form of verb |
Third conditional
If-clause | Result clause |
If + Past perfect, | would have, could have + third form of verb |
Mixed conditional
If-clause | Result clause |
If + Past perfect, | would + first form of verb |
- If we hadn’t missed the plane,We’d be lying on a beach now.
- if I had studied German , my German would be better.
- What would you be doing now if you hadn’t decided to study?
Good effort