Would in Urdu | Meaning, Use And Examples
آج ہم آپ کو اردو میں لفظ “would” کا معنی (meaning) اور مثالوں کے ساتھ اس کا استعمال بتائیں گے۔
Would Meaning in Urdu
Use of Would in Urdu
- ماضی کے بارے میں بات کرنے کے لیے
- ماضی میں مستقبل کے بارے میں بات کرنے کے لیے
- مشروط جملوں کا اظہار کرنے کے لیے
Use of Would in Urdu (1)
ماضی کے بارے میں بات کرنے کے لیے
ہم اکثر “would” کو will کے ماضی کے طور پر استعمال کرتے ہیں:
Examples:
- He knew that he would succeed in life.
- وہ جانتا تھا کہ وہ زندگی میں کامیاب ہوجائے گا۔
- I thought it would rain so I brought my umbrella.
- میں نے سوچا کہ بارش ہوگی لہذا میں اپنی چھتری لے آیا۔
آئیے قدرے آسان چیز کی طرف چلتے ہیں۔ ہم ماضی میں بار بار کیے جانے والے کاموں کے بارے میں بات کرنے کے لئے بھی روزمرہ کی گفتگو میں “would” کا استعمال (use) کرتے ہیں۔ اس استعمال کو “Past habitual (ماضی کی عادت)” کہا جاتا ہے۔ چلیے مثالیں دیکھتے ہیں:
- When I was little, I would play with my friends.
- جب میں چھوٹا تھا، میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلاکرتاتھا۔
- Every summer we’d go to the seaside.
- ہر موسم گرما میں ہم سمندر کے کنارے جاتے تھے۔
- Sometimes he’d phone me.
- کبھی کبھی مجھے فون کرتا تھا۔
Use of Would in Urdu (2)
ماضی میں مستقبل کے بارے میں بات کرنے کے لیے
ہم ماضی کے جملوں میں مستقبل کی بات کرنے کے لیے would کا استعمال کرتے ہیں ،یعنی کسی ایسے واقعہ کے بارے میں بات کرنے کے لیے جس کے بارے میں آپ نے ماضی میں سوچا تھا کہ وہ مستقبل میں ہوگا۔
- You said that you would help me.
- تم نے کہا تھا کہ تم میری مدد کروگے۔
اگر ہمیں بس اتنا کہنا ہوتا:
تم میری مدد کروگے۔
تو ہم will کا استعمال کرتے:
You will help me.
لیکن چونکہ یہ جملہ ماضی میں کہاگیا کہ مستقبل میں تم میری مدد کروگے۔ لہذا ہم will کے بجائے would کا استعمال کریں گے۔
You said that you would help me.
I informed you that I would reach office by 11 AM.
میں نے تمہیں اطلاع دی تھی کہ میں 11 بجے تک آفس پہنچ جاؤں گا۔
Use of Would in Urdu (3)
شرطیہ جملوں میں
Use of Would in Urdu (4)
جب ہم کسی صورتحال کا تصور کرتے ہیں:
Use of Would in Urdu (5)
ہم مشورے دینے کے لئے بھی مشروط جملے استعمال کرتے ہیں۔
ان تین کے علاوہ ہم اور دوسری چیزوں کے لئے بھی would کا استعمال کرتے ہیں ، جیسے کہ:خواہش ، شائستہ درخواستوں اور سوالات، رائے یا امید، خواہش اور ندامت کا اظہار کرنا
Use of Would in Urdu (6)
شائستہ درخواستوں اور پیش کشں
- I would like the crab cakes.
- میں کریب کیک چاہتا ہوں۔
Use of Would in Urdu (7)
ہم شائستہ طریقہ پر کسی چیز کی پیش کش کرنے کے لیے بھی “would like” کا استعمال کرتے ہیں۔ اور ایسا کرتے وقت ہم سوالیہ جملے کا استعمال کرتے ہیں:
- Would you like anything else?
- کیا آپ کچھ اور پسند کریں گے؟
Would | Imperative |
---|---|
Would you open the door, please? براہ مہربانی، کیا آپ دروازہ کھولیں گے؟ |
Open the door, please. براہ مہربانی، دروازہ کھول دو۔ |
Would you know the answer? کیا آپ اس کا جواب جانتے ہو؟ |
Do you know the answer? کیا آپ کو جواب معلوم ہے؟ |
What would the capital of Nigeria be? نائیجیریا کا دارالحکومت کیا ہوگا؟ |
What is the capital of Nigeria? نائیجیریا کا دارالحکومت کیا ہے؟ |
Use of Would in Urdu (8)
خواہش, شوق یا امید کے لیے
Use of Would in Urdu (9)
رائے یا امید کے لیے
Meaning words related to Would in Urdu
“Would you like” meaning in Urdu:
- Would you like to do something?
- کیا آپ کچھ کرنا چاہیں گے؟
- Would you like coffee?
- کیا آپ کافی پسند کریں گے؟
“I would like” meaning in Urdu:
- میں پسند کروں گا۔
- میں چاہتا ہوں۔
- میں چاہوں گا۔
- I would like chicken with salad.
- مجھے سلاد کے ساتھ چکن پسند ہے۔
- I would like to know.
- میں جاننا چاہوں گا
- I would like to know you better.
- میں آپ کو بہتر جاننا چاہوں گا۔
- I would like to inform you that…
- ..میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ
“Would Have Done” Meaning in Urdu:
- کردیا ہوتا۔
- کیا ہوتا۔
- کرتا۔
- I would have done the same.
- میں بھی ایسا ہی کرتا/ کیا ہوتا
بہت اچھے۔
کافی کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔
So good
شکریہ!
Thank you!