Future Perfect Continuous Tense in Urdu & English | Structure, Examples

Future Perfect Continuous Tense in Urdu & English | Structure, Examples

In this lesson (Future Perfect Continuous Tense in Urdu), You will find:
  • Definition of Future Perfect Continuous Tense in Urdu
  • Future Perfect Continuous Tense Examples in Urdu
  • Future Perfect Continuous Tense sentences in Urdu
Future Perfect continuous tense in Urdu, future perfect continuous tense urdu to english translation, future perfect continuous tense in urdu to english

 آج کا سبق Future Perfect Continuous Tense in Urdu ہے جس میں ہم فعل مستقبل مکمل جاری کے بارے میں پڑھیں گے۔ یہ فعل مستقبل کی چوتھی اور آخری قسم ہے۔کیونکہ انگریزی میں زمانۂ مستقبل کے فعل کو چار حصوں میں تقسم کیا گیا ہے جن میں سے تین قسمیں مندرجہ ذیل ہیں:

Definition Future Perfect Continuous Tense in Urdu

علامت:  Future Perfect Continuous (فیوچر پرفیکٹک کَنْٹی نِوْاَس) کی علامت وہی ہے جو Future Continuous کی ہے یعنی اس کے آخر میں اردو میں  “رہاہوگا”,  ” رہی ہوگی” , “رہے ہوگے”, “رہے ہوں گے” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔ لیکن فرق یہ ہے کہ Future Continuous میں وقت کا ذکر نہیں ہوتا ہے اور Future Perfect Continuous میں وقت کے ساتھ لفظ”سے” کا استعمال ہوتا ہے۔ جیسے:

  • میں ایک سال سے نوکری کررہاہوں گا۔
  • وہ صبح سے پڑھ رہا ہوگا۔
  • وہ 2 بجے سے  سلائی کر رہی ہوگی۔ 
  • ہم 2 مہینے سے سیکھ رہے ہوں گے۔
  • تم  کل سے کام کر رہے ہوگے۔

بس اتنا سمجھ لیجے کہ Future Perfect Continuous Tense کا استعمال اس وقت ہوتا ہے جب یہ خیال ہو کہ کوئی کام کسی مدت میں شروع ہوکر مستقبل میں جاری رہے گا۔ جیسا کہ اوپر کی مثالوں سے سمجھ میں آگیا ہوگا۔

Rules of Forming the Future Indefinite Tense in Urdu

قواعد: زمانہ مستقبل مکمل جاری (Future Perfect Continuous Tense) میں تین چیزیں یاد رکھنے کی ہیں:

1. Future Perfect Continuous Tense میں دو فعل ہوتے ہیں ایک main verb (فعل اصلی)  اور دوسرا Helping verb ( معاون فعل)۔ main verb تو وہی فعل ہے جو ہم جملوں میں استعمال کرتے ہیں جیسے: کھانا، پینا، سونا وغیرہ۔

اور Helping verb  تو کئی ہیں لیکن Future Perfect Continuous Tense میں تین Helping verb کا استعمال ہو تا ہے: will (ول) ،Have (ہیو)  اور “been(بین)”۔

Will Have Been= ہر قسم کے فاعل کے ساتھ لفظ “will have been” کا استعمال ہوتا ہے۔ خواہ فاعل واحد ہو،جمع ہو، متکلم ہو،مخاطب ہو یا غائب۔

2۔ Future Perfect Continuous Tense کے Main verb میں فعل کی first form کے آخر میں “ing” بڑھا کر استعمال ہوتا ہے جیسے: ask سے asking (آسکنگ)، help سے helping (ہیلپنگ) وغیرہ۔

اسی کو فعل کی ing form اور Forth form of verb (فعل کی چوتھی شکل) نیز Present participle بھی کہتے ہیں۔

3.Future Perfect Continuous Tense میں چونکہ وقت کا ذکر بھی ہوتا ہے جیسے “صبح سے”, “شام سے”، “دو سال سے” وغیرہ۔ تو “سے” کی انگریزی کیلیے “since”اور “for” کا استعمال ہوتا ہے۔

Since اور For میں فرق
For = کا استعمال duration of time کیلیے ہوتاہے یعنی  کام جتنے وقت سے ہورہا ہے اس پوری مدت کے لیے “For” کا استعمال ہوتا ہے۔ جیسے:

  • For 3 years (تین سال سے)
  • For 5 hours (5 گھنٹوں سے)
  • For ten days (دس دن سے) 
  • He will have been learning English for 3 years
  • وہ تین سال سے انگریزی سیکھ رہا ہوگا۔
Since= کا استعمالpoint of time کیلیے ہوتاہے یعنی جس وقت کام شروع ہواہے اس ابتدائی وقت کیلیے ج”since” کا استعمال ہوتا ہے۔ جیسے:
  • Since morning   (صبح سے)
  • Since childhood (بچپن سے)
  • He will have been reading since morning
  • وہ صبح سے پڑھ رہاہوگا۔

Types Of Future Perfect Continuous Tense in Urdu

انگریزی کے دوسرے جملوں کی طرح Simple Future Tense کی چار قسمیں ہیں:

  • Affirmative (مثبت)
  • Negative (منفی)
  • Interrogative (سوالیہ)
  • Negative Interrogative (منفی سوالیہ)

Future Perfect Continuous Tense in Urdu (Affirmative)

Future Perfect Continuous Tense کے مثبت جملے بنانے کیلیے ہم ایک ترکیب (Formula) کا استعمال کرتے ہیں۔

Structure (ترکیب):

“Subject”
 
“will have been”
 +
[Verb -ing]
“Object”
 +
Since/For
 +
Time

جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “وہ دو سال سے انگریزی سیکھ رہا ہوگا”

تو ہم سب سے پہلے Subject (فاعل) لائیں گے جو اس جملہ میں لفظ “وہ (He)” ہے۔ اس کے بعد تینوں helping verb یعنی”will+have+been”  لائیں گے۔اس کے بعد فعل “سیکھنا(to learn)” کی ing form  میں “سیکھ رہا(Learning)” لائیں گے , پھر مفعول لائیں گے جو اس جملہ میں “انگریزی(English)” ہے۔ اس کے بعد لفظ”For” اور آخر میں”time”جو اس جملہ میں”2years(دوسال)”ہے۔ لیجیے  جملہ تیار ہے۔

  • He will have been learning English For 2 years
  • (ہی ول ہیو بین  لرننگ انگلش سنس ٹو یرس)
  • میں دو سال سےانگریزی سیکھ رہاہوگا۔

کچھ مثالیں:

English Urdu
He will have been sleeping for four hours وہ چار گھنٹوں سے سو رہا ہوگا۔
Next year ,We will  have been studying at this university for three years اگلے سال، ہم اس جامعہ میں تین سال سے پڑھ رہے ہوں گے۔

Future Perfect Continuous Tense in Urdu (Negative)

 Future Perfect Continuous Tense کے منفی جملے بنانے کیلیے ہم Helping verb یعنی will کے بعد لفظ”not” بڑھادیں گے۔

Structure (ترکیب):
“Subject”
 
“will not have been”
 +
[Verb -ing]
“Object”
 +
Since/For
 +
Time

جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “وہ دودن سے نہیں آرہا ہوگا۔”

تو ہم سب سے پہلے Subject (فاعل) لائیں گے جو اس جملہ میں لفظ “وہ (He)” ہے۔ اس کے helping verb یعنی”will” لائیں گے، اس کے بعد “نہیں” کا معنی پیدا کرنے کیلیے  “not” لائیں گے.اس کے بعد لفظ “have” اور “been” لائیں گے، پھر فعل کی ing form لائیں گےجو اس جملہ “آنا (Coming)” ہے۔پھر “For” لائیں گے،اور آخر میں “Time”جو اس جملہ میں “دودن(2days)” ہے۔بس  جملہ تیار ہے۔

  • He will not have been coming for 2 days.
  • (ہی ول نَوْٹ ہیو بین کمنگ فور ٹو ڈیز)
  • وہ دو دن سے نہیں آرہا ہوگا۔

Future Perfect Continuous Tense in Urdu Negative Sentences

Sentences 
Next year, I will not have been living in Ireland for ten years.

اگلے سال، میں آئرلینڈ میں دس سال سے نہیں رہ رہا ہوں گا۔

He will not have been sleeping for four hours.

وہ چار گھنٹوں سے نہیں سو رہا ہو رہا ہوگا۔

You will not have been waiting for more than two hours when he arrives.

جب وہ پہونچے گا،تو تم دو گھنٹوں سے زیادہ سے انتظار نہیں کررہے ہوگے۔

آسان الفاظ میں کہوں تو ہے کہ مثبت جملوں میں میں will کے بعد “Not” بڑھا دینے سے منفی جملہ بن جاتا ہے.

Future Perfect Continuous Tense in Urdu (Interrogative)

Future Perfect Continuous Tense کے سوالیہ جملے بنانے کیلیے بس ایک چیز کی ضرورت ہے “will” کو Subject (فاعل) سے پہلے لانے کی۔ اور بس جملہ تیار ہوجائے گا۔ جیسے:

Affirmative (مثبت) Interrogative (سوالیہ)
He will have been going Will he have been going?
وہ جا رہا ہوگا۔ کیا وہ جا رہا ہوگا؟

Future Perfect Continuous Tense in Urdu Interrogative sentences

Sentences 
Will he have been playing football since morning?
کیا وہ صبح سے فٹبال کھیل رہا ہوگا؟

Will we have been studying at this university for three years?
کیا ہم اس جامعہ میں تین سال سے پڑھ رہے ہوں گے؟

Will he have been sleeping for four hours?
کیا وہ چار گھنٹوں سے سو رہا ہوگا؟

یہ تو “yes/no” والے (سادہ) سوالیہ جملے ہوئے؛ لیکن اگر WH Family والے سوالیہ جملے بنانا ہو( یعنی وہ جملے ہوں جن میں کیوں،کب،کہاں،کیسے جیسے الفاظ ہوتے ہیں) ؛ تو YESNO والے سوالیہ جملوں ہی کے شروع میں WH Word بڑھا دیں گے۔

جیسے ایک سادہ سوالیہ جملہ ہے:

  • Will he have been playing football since morning?
  • کیا وہ صبح سے فٹبال کھیل رہا ہوگا؟

اب اس جملہ کو WH Question بنانا ہو، اور کہنا ہو: “وہ صبح سے فٹبال کیوں کھیل رہا ہوگا؟”

تو ہم لفظ “کیوں” کیلیے WH Word میں سے “Why (وائے)” کا لفظ لائیں گے، اور اسے سوالیہ جملہ کے شروع میں بڑھادیں گے اور اس طرح کہیں گے:

  • Why will he have been playing football since morning?
  • وہ صبح سے فٹبال کیوں کھیل رہا ہوگا؟
YESNO Question WH Question
Will he have been playing football since morning? Why will he have been playing football since morning?
کیا وہ صبح سے فٹبال کھیل رہا ہے؟ وہ صبح سے فٹبال کیوں کھیل رہا ہے؟

اگر آپ کو نہیں معلوم کہ WH Question کیا ہے؛ تو یہاں کلک کریں⁦⬅️⁩

Future Perfect Continuous Tense in Urdu Interrogative sentences

Sentences 
How much money will we have been earning by next year?
اگلے سال تک ہم کتنا پیسہ کما رہے ہوں گے؟

What support will the government have been providing for small businesses?
چھوٹے کاروبار کے لیے حکومت کیا سہولت فراہم کررہی ہوگی۔

اگلے سال تک ہم کتنا پیسہ کما رہے ہوں گے؟

Future Perfect Continuous Tense in Urdu (Negative interrogative)

Future Perfect Continuous Tense کے منفی سوالیہ جملے بنانا بہت آسان ہے۔ بس سوالیہ جملوں میں Subject (فاعل) کے بعد لفظ “not” بڑھادیں، منفی سوالیہ جملہ بن جائے گا۔ جیسے:

  • Will he have been reading since morning
  • کیا وہ صبح سے پڑھ رہا ہوگا؟

اب اس جملہ میں Subject کے بعد لفظ”not” بڑھا کر اس طرح کہیں گے:

  • Will he not have been reading since morning
  • کیا وہ صبح سے نہیں پڑھ رہا ہوگا؟

The Other Future Tenses in Urdu

انگریزی میں زمانۂ مستقبل کے فعل کو چار حصوں میں تقسم کیا گیا ہے اور وہ یہ ہیں:
The 4 Future Tenses Example
Future Indefinite tense I will go
Future continuous tense I will be going
Future perfect tense I will have gone
Future perfect continuous tense I will have been going

آج کے سبق (Future Perfect Continuous Tense in Urdu) میں ہم نے Future Perfect Continuous Tense کے جملوں کو بنانا سیکھا۔ اور مثبت، منفی وغیرہ جملہ بنانے کا طریقہ جانا۔ امید ہے آپ سب سمجھ گئے ہوں گے۔ لیکن اگر کچھ نہ سمجھنے میں دشواری ہو؛ تو آپ Comment کرکے ضرور پوچھ لیں۔

Prepositional phrase in Urdu

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top