Future Indefinite Tense in Urdu & English with 50+ Examples

Future Indefinite Tense in Urdu & English | Structure & 50+ Examples

Future Indefinite Tense in Urdu and English is a crucial aspect of language learning that opens doors to effective communication and storytelling. Understanding how to make the Future Indefinite Tense in Urdu and English empowers individuals to express their intentions with clarity.

In this comprehensive guide, we will delve deep into the rules of the Future Indefinite Tense in Urdu and English with Examples.

Future Indefinite Tense in Urdu, Simple Future Tense in Urdu

آج ہم Future Indefinite Tense in Urdu یعنی اردو میں انگریزی کے فعل مستقبل مطلق والے جملہؑ فعلیہ بنانا سیکھیں گے۔ جس کو Simple Future Tense (سِمْپَل فیوچر ٹینس) بھی کہتے ہیں۔

Future Indefinite Tense Definition in Urdu

تعریف: وہ فعل جس سے کسی کام کا زمانہ مستقبل میں ہونا یا کرنا معلوم ہو؛ اسے فعل مستقبل مطلق (Future Indefinite Tense) کہتے ہیں۔ اور ان کا استعمال کسی واقعہ یا خبر کے بارے میں یہ بتانے کیلئے ہوتا ہے کہ وہ ابھی نہیں ہوئے ہیں، بلکہ مستقبل میں ہوں گے۔

پہچان: اس کی علامت یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “گا”، “گے”یا ” گی” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔ جیسے:

  • میں محنت کروں گا
  • وہ پڑھے گا۔
  • وہ پوچھے گی۔
  • ٹرین چھوٹ جائے گی۔
  • ہم سیکھیں گے۔
  • تم آرام کرو گے۔

مستقبل کے جملے بنانے کے قواعد:

فعل مستقبل مطلق (Future Indefinite Tense) کے جملوں میں فعل کی First Form/Base Form کا استعمال ہوتا ہے۔
اگر آپ نہیں جانتے کہ فعل کے Forms کیا ہوتے ہیں؛ تو نیچے والا سبق پڑھیں!
 
مستقبل مطلق (Future Indefinite Tense) میں لفظ “will” کا استعمال ہوتا ہے۔
نوٹ: پہلے Future Indefinite Tense کے لیے “will” کی طرح ‘I’ اور ‘We’ کے ساتھ لفظ “shall” کا بھی استعمال ہوتا تھا؛ لیکن جدید انگریزی میں “Shall” کا استعمال بہت کم ہوتا ہے، اور امریکن انگریزی میں تو نا کے برابر ہوتا ہے۔
اس کے باوجود اب بھی کچھ مواقع پر “Shall” کا استعمال ہوتا ہے، خصوصاََ برطانوی انگریزی میں جیسے، پیشکش کرنے کیلیے، یا کچھ مشورہ دینے کے لیے “I” اور “WE” کے ساتھ “Shall” کا استعمال کرتے ہیں۔ جیسے:
  • Offer / پیشکش
  • Shall I get you a glass of water?
  • کیا میں تمہیں ایک گلاس پانی دوں؟
  • Suggestion / مشورہ
  • Shall we go to the park later?
  • کیا ہم بعد میں پارک جائیں؟
لیکن مثبت اور منفی جملوں میں اور درخواست کرنے کے لیے ہم “will ” کا ہی استعمال کرتے ہیں۔
انگریزی میں کچھ الفاظ کو مخفف اور مختصر شکل میں استعمال کرتے ہیں جنہیں Contraction یا Short-form (مختصر شکل) کہتے ہیں۔ اس کا استعمال لکھنے اور بولنے میں بہت زیادہ ہوتاہے۔ اور انگریزی نئے سیکھنے والوں کا واسطہ اس سے پہلی بار پڑتا ہے، تو وہ تذبذب میں پڑجاتے ہیں۔ فعل مستقبل مطلق کے بھی کچھ الفاظ مخفف استعمال ہوتے ہیں۔ اس لیے مستقبل کے Contraction نیچے دیے جارہے ہیں:
  • I will سے I’ll. آئی ول= آئل
  • We will سے we’ll وی ول=ویل
  • You will سے you’ll یو ول= یول
  • He will سے he’ll ہی ول= ہیل
  • She will سے she’ll شی ول = شیل
  • They will سے they’ll دے ول= دےال
  • Will not سے won’t ول نوٹ=وونٹ

انگریزی کے دوسرے جملوں کی طرح Simple Future Tense کے جملے بھی چار قسم کے ہوتے ہیں:

  1. Affirmative (مثبت)
  2. Negative (منفی)
  3. Interrogative (سوالیہ)
  4. Negative Interrogative (منفی سوالیہ)
اتنا سمجھنے کے بعد آپ فعل مستقبل مطلق کے جملے بنانے کا آدھا طریقہ سیکھ چکے ہیں۔ اب باقی آدھا سمجھتے ہیں۔

Future Indefinite Tense in Urdu: Affirmative (مثبت جملے)

مثبت جملوں کے قاعدہ (Rule):

  1. مثبت جملوں میں سب سے پہلے Subject (فاعل) آتا ہے جو اسم یا ضمیر ہوتا ہے۔
  2. فاعل کے بعد Helping verb یعنی will آتا ہے۔
  3. اس کے بعد فعل کی پہلی شکل (1st Form of the verb) آتی ہے۔
  4. آخر میں جملہ کے باقی حصے آتے ہیں۔
  5. نیچے والا فارمولہ (Structure) یاد رکھیں!
  • Structure (ترکیب):
  • Subject(فاعل) +will + verb(فعل) +complement (تکمیلی حصے)

مثالیں (Examples):

اب کچھ مثالیں دیکھتے ہیں!

Here are 12 examples of Future Indefinite Tense In Urdu

English Urdu
We will meet at the restaurant tomorrow. ہم کل ریستوران میں ملیں گے۔
He will call you in the evening. وہ شام کو تمہیں کال کرے گا۔
She will finish her homework later. وہ بعد میں اپنا ہوم ورک ختم کرے گی۔
I will go to the market tomorrow. میں کل بازار جاؤں گا۔
He will learn to play the guitar. وہ گٹار بجانا سیکھے گا۔
We will have dinner together tonight. ہم آج رات کو ساتھ میں رات کا کھانا کھائیں گے۔
I will buy a new car next year. میں اگلے سال ایک نئی گاڑی خریدوں گا۔
She will become a doctor in the future. وہ مستقبل میں ڈاکٹر بنے گی۔
The sun will rise in the morning. سورج صبح نکلے گا۔
We will travel to Europe next year. ہم اگلے سال یورپ کا سفر کریں گے۔
They will start a new project next month. وہ لوگ اگلے مہینے ایک نیا منصوبہ شروع کریں گے۔
You will pass the exam with flying colors. تم امتحان میں اچھی طرح کامیاب ہو جاؤ گے۔

Future Indefinite Tense in Urdu: Negative (منفی جملے)

منفی جملوں کا قاعدہ (Rule):

  1.  منفی جملوں میں سب سے پہلے Subject (فاعل) آتا ہے جو اسم یا ضمیر ہوتا ہے۔
  2. فاعل کے بعد Helping verb یعنی will آتا ہے۔
  3. اس کے بعد لفظ ‘not’آتا ہے۔
  4. پھر فعل کی پہلی شکل (1st Form of the verb) آتی ہے۔
  5. آخر میں جملہ کے باقی حصے آتے ہیں۔
  6. نیچے والا فارمولہ (Structure) یاد رکھیں!
  • Structure (ترکیب):
  • Subject(فاعل) + will not+ verb(فعل) +complement (تکمیلی حصے)

مثالیں (Examples):

اب کچھ مثالیں دیکھتے ہیں!

Here are 12 examples of Future Indefinite Tense In Urdu

English Urdu
He will not learn to swim. وہ تیرنا نہیں سیکھے گا۔
I will not buy a new phone this year. میں اس سال نیا فون نہیں خریدوں گا۔
He will not finish the report on time. وہ رپورٹ کو وقت پر ختم نہیں کرے گا۔
The train will not arrive on time. ٹرین وقت پر نہیں آئے گی۔
I will not go to the party tonight. میں آج رات پارٹی نہیں جاؤں گا۔
She will not cook dinner tonight. وہ آج رات کھانا نہیں پکائے گی۔
He will not become a famous singer. وہ مشہور گلوکار نہیں بنے گا۔
She will not travel abroad next year.  وہ اگلے سال بیرون ملک کا سفر نہیں کرے گی۔
You will not understand. تم نہیں سمجھو گے۔
We will not attend the party. ہم پارٹی میں شرکت نہیں کریں گے۔
He will not travel tomorrow. وہ کل سفر نہیں کرے گا۔
They will not help us. وہ ہماری مدد نہیں کریں گے۔

Future Indefinite Tense in Urdu: Interrogative (سوالیہ جملے)

سوالیہ جملوں کا قاعدہ (Rule):

مستقبل مطلق (Future Indefinite Tense) کے سوالیہ جملے بنانے کیلیے بس ایک چیز کی ضرورت ہے؛ subject اور will کی جگہ بدلنے کی یعنی will کو پہلے لائیں گے اور اس کے بعد subject کو اور بس جملہ تیار ہوجائے گا۔ جیسے:

Affirmative (مثبت) Interrogative (سوالیہ)
He will play football Will he play football?
وہ فٹبال کھیلے گا۔ کیا وہ فٹبال کھیلے گا؟

Here are 11 Interrogative sentences of the Future Indefinite Tense In Urdu and English

English Urdu
Will they learn to play the piano? کیا وہ لوگ پیانو بجانا سیکھیں گے؟
Will the concert start on time? کیا کنسرٹ وقت پر شروع ہوگا؟
Will we go on a trip this weekend? کیا ہم اس ویکینڈ پر سفر پر جائیں گے؟
Will they finish the project on time? کیا وہ لوگ وقت پر منصوبہ ختم کریں گے؟
Will she come to the party tonight? کیا وہ آج رات پارٹی میں آئے گی؟
Will she call you later? کیا وہ بعد میں تمہیں کال کرے گی؟
Will he play football in the evening? کیا وہ شام کو فٹبال کھیلے گا؟
Will you study abroad in the future? کیا تم مستقبل میں بیرون ملک پڑھائی کرو گے؟
Will she cook dinner tonight? کیا وہ آج رات کا کھانا پکائے گی؟
Will we get tickets for the movie? کیا ہمیں فلم کے لئے ٹکٹس ملیں گے؟
Will they study for the exam? کیا وہ امتحان کے لیے پڑھیں گے؟

یہ تو سادہ سوالیہ جملے ہوئے جن کا جواب YesNo میں دیا جاسکتا ہے؛ لیکن اگر WH Family والے سوالیہ جملے بنانا ہو؛ تو ان سوالیہ جملوں کے شروع میں ہی WH Word بڑھا دیں گے۔ جیسے:

Future Indefinite Tense Examples In Urdu

English Urdu
How will we get to the concert? ہم کنسرٹ میں کیسے پہنچیں گے؟
Why will he play with her? وہ کیوں اس کے ساتھ کھیلے گا؟
Where will she go on vacation? وہ چھٹیوں میں کہاں جائے گی؟
When will they arrive at the party? وہ پارٹی میں کب پہنچیں گے؟
What will I do tomorrow? میں کل کیا کروں گا؟
What will they eat for dinner? وہ رات کے کھانے میں کیا کھائیں گے؟
How will they celebrate their anniversary? وہ اپنی سالگرہ کیسے منائیں گے؟
Where will she find a good book? وہ اچھی کتاب کہاں سے تلاش کرے گی؟
What time will the movie start? فلم کس وقت شروع ہوگی؟
Who will you invite to the party? تم پارٹی میں کس کو دعوت دو گے؟
اگر آپ نہیں جانتے کہ WH Words کیا ہوتے ہیں؛ تو نیچے والا مضمون پڑھیں!

YESNO Question WH Question
Will he play football? Why will he play football?
کیا وہ فٹبال کھیلے گا؟ وہ فٹبال کیوں کھیلے گا؟

Future Indefinite Tense in Urdu: Negative Interrogative (منفی سوالیہ)

منفی سوالیہ جملوں کا قاعدہ (Rule):

مستقبل مطلق (Simple Future Tense) کے منفی سوالیہ جملے بنانے کیلیے مثبت سوالیہ جملوں کے شروع میں لفظ ‘Won’t’ بڑھا دیں یا مثبت سوالیہ جملوں Subject (فاعل) کے بعد لفظ ‘not’ بڑھا دیں۔

Here are 15 Negative Interrogative sentences of the Future Indefinite Tense In Urdu and English

English Urdu
Won’t we attend the conference? کیا ہم کنفرنس میں شرکت نہیں کریں گے؟
Won’t he eat dinner tonight? کیا وہ آج رات کھانا نہیں کھائے گا؟
Won’t she call you back? کیا وہ تمہیں واپس کال نہیں کرے گی؟
Won’t they visit us tomorrow? کیا وہ کل ہم سے نہیں ملیں گے؟
Won’t he eat dinner tonight? کیا وہ آج رات کھانا نہیں کھائے گا؟
Won’t I go to the party? کیا میں پارٹی نہیں جاؤں گا؟
Won’t it rain tomorrow? کیا کل بارش نہیں ہوگی؟
یہ تو سادہ منفی سوالیہ جملے ہوئے جن کا جواب YesNo میں دیا جاسکتا ہے؛ لیکن اگر WH Family والے منفی سوالیہ جملے بنانا ہو؛ تو ان سوالیہ جملوں کے شروع میں ہی WH Word بڑھا دیں گے۔ جیسے:
English Urdu
Where won’t you go for vacation? تم چھٹی کے لئے کہاں نہیں جاؤ گے؟
How won’t he complete the task? وہ کام کیسے مکمل نہیں کرے گا؟
When won’t she arrive at the airport? وہ ہوائی اڈے پر کب نہیں پہنچے گی؟
Why won’t they start the project? وہ پروجیکٹ کیوں نہیں شروع کریں گے؟
What won’t you do tomorrow? کل تم کیا نہیں کرو گے؟
Why won’t he invite us? وہ ہمیں کیوں نہیں بلائے گا؟
How many cars won’t they buy? وہ کتنی گاڑیاں نہیں خریدیں گے؟
What time won’t she call you? وہ تمہیں کب فون نہیں کرے گی؟

The Other Future Tenses in Urdu

انگریزی میں زمانۂ مستقبل کے فعل کو چار حصوں میں تقسم کیا گیا ہے اور وہ یہ ہیں:
The 4 Future Tenses Example
Simple Future tense I will go
In the future progressive tense, I will be going
Future Perfect tense I will have gone
Future Perfect progressive tense I will have been going

آج کے  سبق (Future Indefinite Tense in Urdu) میں ہم نے فعل مستقبل مطلق کے جملوں کو بنانا سیکھا۔ اور اس کے مثبت، منفی وغیرہ جملے بنانے کا طریقہ جانا۔ امید ہے آپ سب سمجھ گئے ہوں گے۔ لیکن اگر کچھ سمجھنے میں دشواری ہو؛ تو آپ Comment کرکے ضرور پوچھ لیں۔

In conclusion, mastering the Future Indefinite Tense in Urdu and English is an invaluable skill that opens up a world of possibilities for effective communication and expression. 
یہ بھی پڑھیں!

مجہول جملے◀

Prepositional phrase in Urdu

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top