Past Continuous Tense in Urdu and English | Structure and Examples
آج ہمارے سبق کا عنوان ہے Past Continuous Tense in Urdu جس میں ہم فعل ماضی جاری /فعل ماضی استمراری کے بارے میں پڑھیں گے۔ اور جانیں گے:
- Definition of Past Continuous Tense in Urdu
- (فعل ماضی استمراری کی تعریف)
- Rules Of Past Continuous Tense in Urdu
- (فعل ماضی استمراری کی قواعد)
- Past Continuous Tense examples in Urdu and English
- (فعل ماضی استمراری کی مثالیں)
Past Continuous Tense Definition In Urdu
علامت (Pehchan): Past Continuous Tense (پِاسٹ کنٹینواس) کو Past Progressive (پِاسٹ پروگریسیو) بھی کہتے ہیں۔ اس کی علامت یہ ہے کہ اردو میں اس کے آخر میں “رہاتھا”، “رہی تھی”، “رہے تھے” جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔ جیسے:
- میں محنت کر رہا تھا۔
- وہ پڑھ رہا تھا۔
- وہ پوچھ رہی تھی۔
- ہم سیکھ رہے تھے۔
Past Continuous Tense rules in Urdu
- Affirmative (مثبت)
- Negative (منفی)
- Interrogative (سوالیہ)
- Negative Interrogative (منفی سوالیہ)
1. Past Continuous Tense میں دو فعل ہوتے ہیں ایک main verb (فعل اصلی) اور دوسرا Helping verb (معاون فعل)۔ main verb تو وہی فعل ہے جو ہم جملہ میں استعمال کرتے ہیں جیسے: کھانا، پینا ،سونا وغیرہ۔ اورHelping verb تو کئی ہیں لیکن Past Continuous Tense میں دو Helping verb استعمال ہو تے ہیں: was اور were
Was= اگر فاعل Third person singular یعنی HE,SHE,IT ہو یا Singular nouns (واحد اسم ) ہو؛یا اگر فاعل First person singular (واحد متکلم) یعنی I ہو؛ تو was کا استعمال ہوتا ہے۔
Were = اگر فاعل ان سب کے علاؤہ ہو یعنی WE,YOU,THEY یا Plural nous (جمع اسم) ہو؛ تو were کا استعمال ہوتا ہے۔
2. Past Continuous Tense میں فعل کی first form کے آخر میں “ing” بڑھا کر استعمال ہوتا ہے جیسے: ask سے asking اور help سے helping وغیرہ۔ اسی کو فعل کی ing form اور Forth form of verb (فعل کی چوتھی شکل) بھی کہتے ہیں۔
Past Continuous Tense in Urdu (Affirmative)
Past Continuous Tense کے مثبت جملے بنانے کیلیے ہم ایک ترکیب (Formula) کا استعمال کرتے ہیں۔
- Formula (ترکیب):
- Subject + was/were + ing form of verb + object
جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “میں ایک خط لکھ رہاتھا”
تو ہم سب سے پہلے Subject (فاعل) لائیں گے جو اس جملہ میں لفظ “میں (I)” ہے۔ اس کے بعد helping verb یعنی “was” لائیں گے۔ اس کے بعد verb کی ing Form لائیں گے جو اس جملہ میں “لکھ رہا تھا( writing)” ہے۔ اور آخر میں مفعول لائیں گے جو اس جملہ میں “ایک خط(A letter)” ہے۔ بس جملہ تیار ہے۔
- I was writing a letter.
- (آئی واز رائٹنگ اَ لَیْٹر)
- میں ایک خط لکھ رہاتھا
Formula | انگریزی | اردو |
---|---|---|
Subject | I | میں |
Helping verb | was | رہا تھا |
Ing form of verb | writing | لکھ |
Object | a letter | ایک خط |
یہ بھی پڑھیں!
Past Continuous Tense in Urdu (Negative)
Past Continuous Tense کے منفی جملے بنانے کیلیے ہم Helping verb یعنی was/were کے بعد لفظ”not” بڑھادیں گے۔
Affirmative (مثبت) | Negative (منفی) |
---|---|
I was writing a letter. | I was not writing a letter. |
میں ایک خط لکھ رہاتھا | میں ایک خط نہیں لکھ رہاتھا۔ |
- Formula:
- Subject + was/were+ not+verb-ing +object
جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “ہم کسی کو دھوکہ نہیں دے رہے تھے۔
تو ہم سب سے پہلے Subject (فاعل) لائیں گے جو اس جملہ میں لفظ “ہم (We)” ہے۔ اس کے بعد helping verb یعنی “were” لائیں گے، اس کے بعد “نہیں” کا معنی پیدا کرنے کیلیے “not” لائیں گے.اس کے بعد فعل کی پہلی شکل کے ساتھ ing بڑھادیں گے (ing Form of verb) جو اس جملہ “دھوکہ دینا(bartaying )” ہے۔اور آخر میں مفعول لائیں گے جو اس جملہ میں “کسی کو (anyone)” ہے۔بس جملہ تیار ہے۔
- We were not betraying anyone.
- (وی ور نَوْٹ بَیٹرےانگ ایْنِی وَن)
- ہم کسی کو دھوکہ نہیں دے رہےتھے۔
Formula | انگریزی | اردو |
---|---|---|
Subject | We | ہم |
Helping verb | were | رہے تھے |
Not | not | نہیں |
Ing form of verb | bertaying | دھوکہ |
Object | anyone | کسی کو |
Past Continuous Tense in Urdu (Interrogative)
Past Continuous Tense کے سوالیہ جملے بنانے کیلیے بس ایک چیز کی ضرورت ہے subject اور helping verb کی جگہ بدلنے کی یعنی پہلے Helping verb لائیں گے اس کے بعد subject۔ اور بس جملہ تیار ہوجائے گا۔ جیسے:
Formula | انگریزی | اردو |
---|---|---|
Helping verb | was | کیا |
Subject | he | وہ |
Ing form of verb | playing | کھیل رہا تھا |
Object | football | فٹبال |
Affirmative (مثبت) | Interrogative (سوالیہ) |
---|---|
He was playing football.. | Was he playing football? |
وہ فٹبال کھیل رہا تھا۔ | کیا وہ فٹبال کھیل رہا تھا؟ |
یہ تو YesNo والے سوالیہ جملے ہوئے؛ لیکن اگر WH Family( کیا،کیوں جیسے الفاظ ) والے سوالیہ جملے بنانا ہو؛ تو YESNO والے سوالیہ جملوں ہی کے شروع میں WH Word بڑھا دیں گے۔ جیسے:
Formula | انگریزی | اردو |
---|---|---|
WH Word | Why | کیوں |
Helping verb | was | |
Subject | he | وہ |
Ing form of verb | playing | کھیل رہا تھا |
Object | football | فٹبال |
YESNO Question | WH Question |
---|---|
Was he playing football? | Why was he playing football? |
کیا وہ فٹبال کھیل رہا تھا؟ | وہ فٹبال کیوں کھیل رہا تھا؟ |
Past Continuous Tense examples in Urdu and English
Sentences |
He was eating food.
وہ کھانا کھا رہا تھا۔ |
The rain was raining yesterday.
کل بارش ہو رہی تھی۔ |
They were celebrating a festival.
وہ ایک تہوار منا رہے تھے |
The dog was barking a man. کتا ایک آدمی کو بھونک رہا تھا۔ |
The teacher was teaching English. استاد انگریزی پڑھا رہا تھا۔ |
I was feeling thirsty today
آج پیاس لگ رہی تھی |
He was doing a great job. وہ بہت اچھا کام کر رہا تھا۔ |
She wasn’t coming to the party. وہ پارٹی میں نہیں آرہی تھی۔ |
We were having dinner ہم رات کا کھانا کھا رہے تھے۔ |
He was reading various kinds of books. وہ طرح طرح کی کتابیں پڑھتا تھا۔ |
He was studying in the library. وہ لائبریری میں پڑھ رہا تھا۔ |
You were shopping in that market. آپ اس بازار میں خریداری کر رہے تھے۔ |
He was listening to melodious songs. وہ سریلے گانے سن رہا تھا۔ |
She was buying a new iPhone. وہ نیا آئی فون خرید رہی تھی۔ |
I was not watching the cricket match. میں کرکٹ میچ نہیں دیکھ رہا تھا۔ |
What were you doing? تم کیاکررہےتھے؟ |
I was sitting at my desk. میں اپنی میز پر بیٹھا تھا۔ |
She wasn’t working. وہ کام نہیں کر رہی تھی۔ |
They weren’t sleeping at 10 PM. وہ رات 10 بجے نہیں سو رہے تھے۔ |
Were you sleeping when I called you? جب میں نے آپ کو فون کیا تو کیا آپ سو رہے تھے؟ |
Who was talking to you? تم سے کون بات کر رہا تھا؟ |
The Other Past Tenses in Urdu
The 4 Future Tenses | Example |
---|---|
Past Indefinite tense | I went |
Past progressive tense | I was going |
Past perfect tense | I had gone |
Past perfect progressive tense | I had been going |
آج کے سبق (Past Continuous Tense in Urdu) میں ہم نے آپ کو زمانہ ماضی جاری کے جملوں کو بنانا سیکھایا۔ امید ہے آپ سب سمجھ گئے ہوں گے۔اور اگر کچھ سمجھنے میں دشواری ہو؛ تو آپ Comment کرکے ضرور پوچھ لیں۔
He was studying