Was Were Sentences In Urdu
آج ہم (واز) / (وَر) were کا معنیٰ، استعمال اور اس کے ذریعے جملہ بنانے کے قواعد سیکھیں گے۔
Use of Was And Were in Urdu
Was کا استعمال
“was ” کا استعمال واحد متکلم (I-آئی-) اور واحد غائب (he,she it) اور واحد اسمائے اشارہ (This,That) اور واحد اسموں کے ساتھ ہوتا ہے۔
Were کا استعمال
“were(وَر)” کا استعمال واحد اور جمع مخاطب (you-یُو-) کے ساتھ اور جمع متکلم اور جمع غائب (we-وِی- اور they-دے-) کے ساتھ نیز جمع اسموں کے ساتھ ہوتا ہے۔
نوٹ : you کے ساتھ ہمیشہ were کا استعمال ہوگا خواہ مخاطب ایک ہی کیوں نہ ہو۔ جیسے:
- You were wet
- تم گیلے تھے۔
Type | Examples |
---|---|
Was | I, He, She, It |
Were | We, You, They |
Was and Were Meaning in Urdu
انگلش | اردو | |
---|---|---|
واحد | Was (واز) | تھا، تھی |
جمع | Were (وَر) | تھے، تھیں |
معنی دیکھ کر آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ Was اور Were کا استعمال ماضی کے جملوں میں ہوتا ہے یعنی اردو کے جن جملوں کے آخر میں؛ “تھا”، “تھی”، “تھیں” یا “تھے” کا لفظ ہوگا انگلش میں ان جملوں میں Was,Were کا استعمال ہوگا۔
اب ہم اصل سبق شروع کرتے ہیں۔۔۔۔
Was Were Sentences in Urdu
Was اور Were کا استعمال انگلش میں ماضی کے دو طرح کے جملوں میں ہوتا ہے؛ ایک جملہ اسمیہ میں اور دوسرا جملہ فعلیہ میں۔
چلیے تفصیل سے سمجھتےہیں۔۔۔
وہ جملے جن میں Subject (مبتدا) کچھ کام نہیں کرتا بلکہ اس کے متعلق کچھ خبر یا اس کی کوئی حالت بتائی جاتی ہے۔ان کو اردو میں جملہ اسمیہ اور انگلش میں Simple sentences یا Non action sentences کہتے ہیں۔ جیسے “زید بیمار تھا” اس جملے میں زید کوئی کام نہیں کر رہا بلکہ اس کے بارے میں خبر دی جارہی ہے کہ وہ بیمار تھا۔ ایسے ہی جملے انگلش میں Simple sentences کہلاتے ہیں۔ اور اس کی ماضی کی شکل یعنی جملہ اسمیہ ماضییہ میں was, were کا استعمال چار شکلوں میں ہوتا ہے:
- مثبت (Affirmative)
- منفی (Negative)
- سوالیہ (Interrogative)
- منفی سوالیہ (Negative Interrogative)
Was Were Sentences in Urdu: مثبت (Affirmative)
was,were والے مثبت جملے بنانے کیلیے ہم ایک ترکیب کا استعمال کریں گے بس آپ وہ ترکیب (formula) ذہن نشیں کرلیجیے آپ آسانی سے اس قسم کے جملے بنا لیں گے۔
- Formula (ترکیب) :
- S+was / were+Complement
- مبتدا +was / were+ تکمیل کنندہ
یعنی was, were والا جملہ بنانے کیلیے سب سے پہلے مبتدا (Subject جسے مخفف کرکے صرف ‘S’ لکھا گیا ہے) اس کے بعد was/were میں سے جو مبتدا کے مناسب ہو اس کے بعد جملہ کے بقیہ حصے (Complement) لائیں گے۔
جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “زید بیمار تھا۔”
تو اس جملہ میں “زید” subject (مبتدا) ہے اس لیے سب سے پہلے “زید”، اس کے بعد زید چونکہ Third person singular (واحد غائب ) ہے اس لیے ” was ” لائیں گے اس کے بعد جملہ کا بقیہ حصہ “بیمار (sick)” لائیں گے اور کہیں گے:
- Zaid was sick
- (زید واز سِک)
- زید بیمار تھا
اور اگر ہمیں کہنا ہو: “زید خوش تھا۔” تو ہم اس طرح جملہ بنائیں گے:
- Formula:
- S+was / were+Complement
- Zaid + was + happy
- زید خوش تھا۔
کچھ اور مثالیں دکھ لیجیے تاکہ اچھی طرح سمجھ میں آجائے۔
- She was beautiful.
- وہ خوبصورت تھی۔
- He was shy.
- وہ شرمیلا تھا۔
- She was a girl.
- وہ ایک لڑکی تھی۔
- This was a broken
- یہ ٹوٹا ہوا تھا۔
کچھ اور مثالیں
- تم صحیح تھے
- You were right.
- میں غلط تھا۔
- I was wrong.
- زید اور عمر غمگین تھے۔
- Zaid and Umar were sad.
- وہ معصوم تھا
- He was innocent
- خالد بھوکا تھا۔
- Khalid was hungry
Was Were Sentences In Urdu: منفی (Negative)
منفی جملے بنانا بہت آسان آسان ہے بس آپ was / were کے بعد لفظ not بڑھا دیجیئے۔
- Formula :
- Subject+was/were+not+complement
جیسے:
Affirmative | Negative |
---|---|
He was bad | He was not bad |
وہ برا تھا | وہ برا نہیں تھا |
Zaid was cruel | Zaid was not cruel |
زید بے رحم تھا | زید بے رحم نہیں تھا۔ |
You were a thief | You were not a thief |
تم چور تھے | تم چور نہیں تھے |
I was clever. | I was not clever. |
میں ہوشیار تھا | میں ہوشیار نہیں تھا |
Was Were Sentences In Urdu: سوالیہ (Interrogative)
سوالیہ جملوں کی دو قسمیں ہیں؛ ایک وہ جن کا جواب “ہاں یا “نہیں” میں دیا جاسکتا ہے۔ جیسے؛ “کیا زید بیمار تھا؟”۔ دوسری قسم وہ ہیں جن کا جواب “ہاں یا “نہیں” میں نہیں دیا جاسکتا ہے۔ جیسے؛ “تم کہاں تھے؟”۔
پہلی قسم کے سوالیہ جملے بنانے کیلیے بس ایک چیز کی ضرورت ہے subject اور Was, Were کی جگہ بدلنے کی یعنی پہلے Was, Were لائیں گے اس کے بعد subject۔ اور بس جملہ تیار ہوجائے گا۔ جیسے:
- Formula:
- Was/Were+Subject+Complement
- Was + Zaid + happy
- کیا زید خوش تھا؟
Affirmative | Interrogative |
He was sick. | Was he sick? |
وہ بیمار تھا۔ | کیا وہ بیمار تھا؟ |
- کیا وہ لڑکی آندھی تھی؟
- Was that girl blind?
- کیا عمر کا بھائی شرارتی تھا؟
- Was the brother of Umar naughty?
- کیا تمہارا گھوڑا مضبوط تھا؟
- Was your horse strong?
- کیا وہ چور تھے؟
- Were they thief?
- Formula:
- W/H Words+Was/Were+Subject+Complement
Yes/no | W/H |
Was he sad? | Why was he sad? |
کیا وہ اداس تھا؟ | وہ اداس کیوں تھا؟ |
مثبت | منفی | سوالیہ |
---|---|---|
He was happy.
|
He was not happy
|
Was he happy?
|
منفی سوالیہ (Negative Interrogative)
Negative-Interrogative وہ جملے ہوتے ہیں جو سوال تو ہوتے ہیں لیکن منفی انداز میں، اور انہیں بنانے کیلیے سوالیہ جملوں میں ہی Subject کے بعد لفظ “Not” جوڑنا پڑتا ہے۔ جیسے:
- Formula:
- Was/Were+S+not+Complement
- Was he not happy?
- کیا وہ خوش نہیں تھا؟
- کیا وہ لمبی نہیں تھی؟
- Was she not tell?
- کیا وہ نہیں تھا؟
- Was he not a clerk?
- کیا زید اس دن مجبور نہیں تھا؟
- Was Zaid helpless that day?
- کیا عمر قصوروار نہیں تھا؟
- Was Umar not guilty?
Use of was and were in past continuous tens in Urdu
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ Was اور Were کا استعمال انگلش میں ماضی کے دو طرح کے جملوں میں ہوتا ہے؛ ایک جملہ اسمیہ میں اور دوسرا جملہ فعلیہ میں۔ جملہ اسمیہ کا بیان گزر گیا اب ہم جملہ فعلیہ کی بات کریں گے۔
جملہ فعلیہ میں ماضی کی ایک قسم ہے past continuous tens اس میں Was اور Were کا استعمال معاون فعل (Helping verb) کے طور پر ہوتا ہے۔ جیسے:
- He was cleaning his house.
- وہ اپنا گھر صاف کر رہا تھا۔
- We were learning English.
- ہم انگلش سیکھ رہے تھے۔
Use of was were sentences in urdu
- ہم لوگ صرف دوست تھے۔
- We were just friends.
- یہ نوٹ پھٹے ہوئے تھے۔
- This notes were turn.
- ہم پیاسے تھے۔
- We were thirsty.
- وہ کلاس میں نہیں تھا۔
- He was not in the class.
- تمہارا امتحان کب تھا؟
- When was your exam?
- تمہارا سفر کیسا تھا؟
- How was your journey?
- تمہارا مسئلہ کیا تھا؟
- What was your problem?
- تمہارا بھائی ہوشیار تھا۔
- Your brother was clever.
Was and were Exercises with answers in Urdu
ذیل میں کچھ مشقیں ہیں آپ انہیں اچھی طرح پڑھیے، نئے الفاظ یاد کیجیے اور جو کچھ آپ نے سیکھا ہے اس پر عبور حاصل کیجیے۔
مشق کے نیچے جوابات ہیں پہلے آپ خود سے ان کی انگلش بنائیے، پھر نیچے والے جوابات سے ملا کر دیکھیے کہ آپ کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔
- میں تمہارے بارے میں پریشان تھا.
- وہ وہاں تھی۔
- شیشہ گندا تھا۔
- آپ پہلے موٹے تھے۔
- ہم سو گئے.
- وہ اچھے لوگ تھے۔
- تم باہر تھے
- وہ ایک اچھا بادشاہ تھا۔
- پیزا ٹھنڈا تھا۔
- وہ لوگ تھک چکے تھے۔
- وہ بہت شرمیلی لڑکی تھی۔
- میں جاگ رہا تھا۔
- میں ریاضی میں کمزور تھا۔
- ہم 10 لوگ تھے اور وہ اکیلا تھا۔
- وہ اپنے نتیجے سے خوش تھی۔
- میرے چچا فوج میں تھے۔
- میں گھر پر تھا.
- سیتا رام کی بیوی تھی۔
- بہت اندھیرا تھا۔
- وہ غصے میں تھا۔
- وہ اداس تھی۔
- میں وہاں نہیں تھا
Answers
- I was worried about you.
- She was there.
- The glass was dirty.
- You were fat before.
- We were asleep.
- They were nice people.
- You were out side.
- He was a good king.
- Pizza was cold.
- They were tired.
- She was a very shy girl.
- I was awake.
- I was week in maths.
- We were ten people, and he was alone.
- She was happy with her result.
- My uncle was in army.
- I was at home.
- Sita was Ram’s wife.
- It was very dark.
- He was angry.
- She was sad.
- I was not there.
امید ہے کہ آپ نے کا استعمال اچھی طرح Was اور Were کا استعمال (Use of was and were in Urdu) ہوں گے کے بارے میں پڑھا ہے اگر سمجھنے میں کچھ دشواری ہو؛ تو Comment کرکے ضرور پوچھیں۔