Use Of Is Am Are In Urdu – Meaning, Rules and Sentences
آج ہم انگلش کے اہم الفاظ اور بہت مستعمل معاون افعال Is, Am, اور Are کا استعمال سیکھیں گے۔ بالفاظ دگر Simple present یعنی جملۂ اسمیہ کے زمانۂ حال کے جملے بنانا سیکھیں گے۔
اُردو کے جن جملوں کے آخر میں؛ ” ہے”، ” ہیں” یا ” ہوں” کا لفظ ہوگا وہ حال کے جملے ہوں گے۔ اور انگلش میں ان جملوں میں Is, Am, یا Are کا لفظ ہوگا۔ اب چلیے آج کا سبق شروع کرتے ہیں۔
Is Am Are Meaning and Use In Urdu
Words | Meaning | Examples |
---|---|---|
Is | ہے | He is.. وہ ہے۔۔ |
Am | ہوں | I am.. میں ہوں۔۔ |
Are | ہیں | We are.. ہم ہیں۔۔ |
Is Meaning in Urdu
Words | Roman | Urdu |
---|---|---|
Is | Hai | ہے |
Is | Hona | ہونا |
Use of Is in Urdu
انگلش میں “is ” کا استعمال (use) واحد اسم (شید، عمر، وغیرہ) یا واحد ضمیر (He, she,it) کے ساتھ کرتے ہیں۔ یعنی”is” کا استعمال صرف Third person singular (واحد غائب) کے ساتھ ہی ہوتا ہے.
Word | Use |
Is | he, she, it |
Is | واحد اسم (شید، عمر، وغیرہ) |
مثال کے طور پر اگر ہمیں کہنا ہو: “وہ ایک اچھا لڑکا ہے۔”
تو ہم اس طرح جملہ بنائیں گے:
Formula:
- Subject +is+Complement
- He+is+a good boy.
کچھ اور مثالیں دکھ لیجیے تاکہ اچھی طرح سمجھ میں آجائے۔
Is Sentences in Urdu
This is a pen.
یہ ایک قلم ہے۔He is happy.
وہ(مذکر)خوش ہے۔She is innocent.
وہ(مونث) معصوم ہے۔The baby is cute.
بچہ پیارا ہے۔
Am Meaning in Urdu
Word | Roman | Urdu |
---|---|---|
Am | Hoon | ہوں |
Use of Am in Urdu
انگلش میں “am” کا استعمال (use) صرف واحد متکلم (I) ہوتا ہے۔ یعنی صرف “I” (میں) کے ساتھ لفظ am کا استعمال ہوگا۔
مثال کے طر پر اگر کہنا ہو: “میں خوش ہوں۔”
تو یوں کہیں گے:
Formula:
- subject+am +Complement
- I+am+happy.
کچھ اور مثالیں:
Sentences Using am in Urdu
I am learning English.
میں انگریزی سیکھ رہا ہوں۔I am hungry.
میں بھوکا ہوںI am looking for her.
میں اسے ڈھونڈ رہا ہوں۔I am a teacher.
میں ایک استاد ہوں۔
Are Meaning in Urdu
Word | Roman | Urdu |
---|---|---|
Are | Hain | ہیں |
Are | Hotey hain | ہوتے ہیں |
Use of Are in Urdu
انگلش میں “are ” کا استعمال (use) جمع اسم (جیسے مالک، مقامات وغیرہ) یا جمع ضمیر (We, They, you) کے ساتھ کرتے ہیں۔ یعنی”are” کا استعمال صرف Third person plural (جمع غائب) کے ساتھ ہوتا ہے۔
Word | Use |
Are | We, They, you |
Are | جمع اسم (جیسے مالک، مقامات وغیرہ) |
جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “ہم دوست ہیں”
تواس طرح جملہ بنائیں گے
Formula:
- Subject+are+Complement
- We +are+friends
کچھ مثالیں:
Sentences Using Are in Urdu
These are books.
یہ کتابیں ہیں۔You are gorgeus.
تم خوبصورت ہو۔We are going abroad.
ہم بیرون جارہے ہیں۔They are having dinner.
وہ کھانا کھا رہے ہیں۔
نوٹ : you کے ساتھ ہمیشہ are کا استعمال ہوگا خواہ مخاطب ایک ہی کیوں نہ ہو۔ جیسے:
- You are sad۔
- تم دکھی ہو۔
Is Am Are Sentences in Urdu
سب سے پہلے یہ سمجھیں کہ جملے خواہ کسی بھی زمانے کے ہوں 4 قسم کے ہوتے ہیں:
- Affirmative (مثبت)
- Negative (منفی)
- Interrogative (سوالیہ)
- Negative Interrogative (منفی سوالیہ)
- مثبت جیسے ” زید طالب علم ہے “.
- منفی جیسے ” زید طالب علم نہیں ہے “۔
- سوالیہ جیسے ” کیا زید طالب علم ہے ؟ “
- منفی سوالیہ جیسے ” کیا زید زید طالب علم نہیں ہے”
Is Am Are Positive Sentences in Urdu
is are am والے مثبت جملے بنانے کیلیے ہم ایک ترکیب کا استعمال کریں گے بس آپ وہ ترکیب (formula) ذہن نشیں کرلیجیے آپ آسانی سے اس قسم کے جملے بنا سکیں گے۔
is are am
ہوں ہیں ہے
Formula (ترکیب):
- Subject+is/are/am+Complement
- مبتدا + is/are/am+تکمیل کنندہ
یعنی جملہ بنانے کیلیے سب سے پہلے مبتدا، اس کے بعد is are am میں سے جو مبتدا کے مناسب ہو اس کے بعد جملہ کے بقیہ حصے (Complement) لائیں گے۔
جیسے اگر ہمیں کہنا ہو کہ: زیدایک طالب علم ہے۔
تو اس جملہ میں “زید” subject (مبتدا) ہے اس لیے سب سے پہلے “زید” اس کے بعد زید چونکہ Third person singular (واحد غائب) ہے اس لیے “is” لائیں گے اس کے بعد جملہ کا بقیہ حصہ “طالب علم (student)” لائیں گے اور کہیں گے:
Zaid is a student.
ہم مثبت (Affirmative) جملے بنانا سیکھ چکے ہیں۔ اب منفی (Negative) جملے بنانا سیکھتے ہیں۔
Is Am Are Negative Sentences in Urdu
منفی جملے بنانا بہت آسان آسان ہے بس آپ is / are / am کے بعد لفظ not بڑھا دیجیئے۔
- Formula:
- subject + is/am/are + not+ complement
جیسے:
Positive | Interrogative |
This is a pen. | This is not a pen. |
یہ ایک قلم ہے۔ | یہ ایک قلم نہیں ہے۔ |
کچھ اور مثالیں:
Is Am Are Sentences in Urdu
Positive | Negative |
Zaid is cruel. | Zaid is not cruel. |
زید بے رحم ہے | زید بے رحم نہیں ہے |
He is a student. | He is not a student. |
وہ طالب علم ہے | وہ طالب علم نہیں ہے |
We are rich. | We are not rich. |
ہم امیر ہیں | ہم امیر نہیں ہیں |
You are a thief | You are not a thief. |
تم چور ہو | تم چور نہیں ہو |
You are guilty. | You are not guilty. |
میں مصروف ہوں۔ | میں مصروف نہیں ہوں۔ |
Is Am Are Sentences Exercises in Urdu
اس سبق کی مشق:
یہ کچھ اردو کے مثبت جملے ہیں آپ ان کی انگلش بنائیں.
- وہ ایک لڑکا ہے۔
- ہم طالب علم ہیں۔
- وہ خوش ہے۔
- بچہ پیارا ہے۔
- میں بھوکا ہوں۔
- تم وکیل ہو۔
- یہ قلم ہے۔
- وہ بچہ ہے۔
- یہ کھڑکی ہے۔
- وہ دروازہ ہے۔
- یہ کتابیں ہیں۔
- وہ آئینے ہیں۔
اوپر کے جملوں کی انگلش بنانے کیلیے آپ ان الفاظ کی مدد لے سکتے ہیں۔
- بچہ: kid, child, baby
- پیارا/ پیاری: cute
- بھوکا:hungry
- وکیل: lawyer
- کھڑکی : Window
- دروازہ : Door
- آئینے : Mirrors
نیچے دیے گئے منفی جملوں کی انگلش بنائیں:
- زید ڈاکٹر نہیں ہے۔
- وہ ایماندار نہیں ہے۔
- میں بیمار نہیں ہوں۔
- وہ رہنما نہیں ہیں۔
نیچے دیے گئے انگلش جملوں کی اردو بنائیں:
- My mom and dad are doctors.
- That parrot is green.
- It is a sunny day.
- This is not true.
- We are not tired.
- I am not sick.
- Those are flowers.
- He is a pilgrim.
اوپر کے جملوں کے ترجمہ میں ان الفاظ کو معاون بنائیں:
- Parrot : طوطا
- green: ہرا
- sunny: دھوپ والا
- true: سچ
- tired: تھکا ہوا
- sick: بیمار
- flowers:پھول
- pilgrim: حاجی, یاتری, زائر
اوپر دیے گئے سارے مشقوں کے جوابات دیے گئے ہیں۔ آپ اپنے جوابات تیار کرکے نیچے والے جوابات سے ملا کر جانچ لیں۔
ایسا ضرور کریں کیونکہ آپ جتنا مشق کریں گے اتنا زیادہ سیکھیں گے۔
مشق کے جوابات:
اُردو سے انگلش: مثبت
- He is a boy.
- We are students.
- She is happy.
- Baby is cute.
- I am hungry.
- You are a lawyer.
- This is a pen.
- He is a child
- This is the window.
- That is the door.
- These are books.
- These are mirrors.
اُردو سے انگلش: منفی
- Zaid is not a doctor.
- He is not honest.
- I’m not sick.
- They are not leaders.
انگلش سے اردو:
- میری ماں اور والد ڈاکٹر ہیں۔
- وہ طوطا سبز ہے۔
- یہ ایک دھوپ والا دن ہے۔
- یہ سچ نہیں ہے.
- ہم تھکے نہیں ہیں۔
- میں بیمار نہیں ہوں۔
- وہ پھول ہیں۔
- وہ حاجی ہے۔
آج ہم نے Use of is am are Sentences in Urdu کے بارے میں پڑھا ہے۔ اگر کچھ دشواری ہو؛ تو Comment کرکے ضرور پوچھیں۔
آپ نے بتایا کہ is کا استعمال third person singular یعنی صرف واحد غائب کے لئے ہوگا، اور تین مثالیں بھی دی ہیں، ان میں سے تیسری مثال ہے : this is a pen یہ ایک قلم ہے اس مثال میں قلم غائب تو نہیں ہے بلکہ حاضر ہے پھر اس کے لئے is کا استعمال کیوں ہوا ہے ؟
کافی کنفیوژن میں ہوں
آپ کا جواب مطلوب ہے
ای میل ایڈریس بھی دے دیں تاکہ میل کرکے رہنمائ حاصل کی جا سکے
محترم!
آپ کی بات درست ہے؛ لیکن ضمیر کے سلسلے میں حاضر کا مطلب مخاطب یعنی جس سے بات ہورہی ہے۔ اور متکلم کا مطلب بات کرنے والا خواہ ایک ہو جیسے میں (I) یا ایک سے زیادہ ہوں جیسے ہم(we). اب جو بھی متکلم اور مخاطب کے علاوہ ہوں گے وہ غائب کہلائیں گے چاہے سامنے ہی کیوں نہ موجود ہو۔۔
بہت خوب جناب
لیکن آپ نے اوپر لکھا ہے Are صرف جمع غاءب کے ساتھ آیگا حالانکہ وہ You کے ساتھ بھی آتا ہے'